Daily Sub News:
2025-04-22@06:17:25 GMT

پی ٹی آئی نے محمد عارف کو امریکا میں اہم ذمہ داری سونپ دی

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

پی ٹی آئی نے محمد عارف کو امریکا میں اہم ذمہ داری سونپ دی

پی ٹی آئی نے محمد عارف کو امریکا میں اہم ذمہ داری سونپ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما محمد عارف کو امریکا میں بڑی ذمہ داری مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف کو پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل کمیٹی یو ایس اے کا کوآرڈینیٹر برائے ریاست ایریزونا بنا دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ محمد عارف باضابطہ طور پر وہاں پر تحریک انصاف کو منظم کریں گے ،
محمد عارف تحریک انصاف کے پرانے کارکن ہیں اورانہوں نے کیلفورنیا میں لیفٹینٹ گورنر کے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا ۔اس کے علاوہ وہ کیلیفورنیا میں سیاسی وسماجی حلقے میں اہم مقام رکھتے ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہتے ہیں ،اپنی اس نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے محمد عارف نے سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اہم ذمہ داری ملنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان ،چیئرمین تحریک انصاف سمیت دیگر قیادت کے شکرگزار ہیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کے لئے پرعزم ہیں ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: محمد عارف کو

پڑھیں:

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کیلئے گائیڈ لائنز جاری

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کے لیے طریقہ کار اور گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی تنظمیوں میں 9 مئی واقعات کے بعد اور گزشتہ عام انتخابات کے دوران فعال کارکنان کو پارٹی تنظیموں میں شامل کرنے کے لیے ترجیح دی جائے گی۔

9 مئی کے واقعات کے بعد غیر فعال رہنے والے کارکنان اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں کو بھی پارٹی تنظیموں میں شامل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 

پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کی تنظمیں بنانے کے لیے پینل تشکیل دیے جائیں، پارٹی کے ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز ضلعی سطح پر پینل تیار کریں گے۔

تنظیموں میں نااہل، غیر فعال اور متنازع رہنماء شامل نہیں ہوں گے، ریجن کے عہدیداروں کی تقرری 29 اپریل، ضلعی عہدیداروں کی 9 مئی جبکہ تحصیل عہدیداروں کی تقرری 23 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 

پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق نئی تنظیموں کی حتمی منظوری کا اختیار صرف پارٹی کے صوبائی صدر کو حاصل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کیلئے گائیڈ لائنز جاری
  • جے یو آئی (ف) کا تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، جے یو آئی
  • مولانا فضل الرحمن کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد کرنے سے انکار
  • کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے دھرنے
  • انتخابات میں دھاندلی کیخلاف درخواست: پی ٹی آئی کی اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع
  • سیاسی سسپنس فلم کا اصل وارداتیا!
  • تحریک انصاف ایک سال میں اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی