بلاول بھٹو سال دو سال میں وزیراعظم بن جائیں گے، گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
لاہور:
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شپ بلاول بھٹو کے قریب ہے، سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے۔
پنڈی گھیپ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں،دوسری جماعتوں کی لیڈر شپ میں وزرا سمیت اراکین اسمبلی سے ہاتھ ملاتے وقت فرعونیت کی جھلک نظر آتی ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ جہاں عوام کے حقوق اور ایشوز کی بات ہوگی، عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ دہشت گردی کی جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف شہادتیں دے رہیں ہیں، پیپلز پارٹی اور پاکستانی عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ کل،آج اور آنیوالے وقت میں اپنے اداروں کے ساتھ کھڑا ہوں۔
گورنر سردار سلیم حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہر طرف سے یہی کوشش ہے کہ پاکستان واحد ایٹمی پاورہے اسے ختم ہونا چاہئے اگر یہ قائم ہے تو پاکستان کی مضبوط فوج کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو چار سڑکیں اور فنڈ کی منتیں کرنے کا عادی نہیں، جب بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے تب زیادہ فنڈز اٹک میں استعمال کریں گے، اٹک کی عوام ترقیاتی کاموں سے محروم ہے۔ اٹک کے جوانوں نے فوج میں شامل ہو کرملک کی خدمت کی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب بلاول بھٹو نے کہا
پڑھیں:
ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر پر مسیحی برداری کو مبارک باد دی اور کہا کہ اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی اور انصاف کے اصولوں کو مقدم رکھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔