Islam Times:
2025-04-22@09:44:47 GMT

ملائیشیا کے سول سوسائٹی وفد کی کشمیر کاز کی حمایت کا اعادہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

ملائیشیا کے سول سوسائٹی وفد کی کشمیر کاز کی حمایت کا اعادہ

ذرائع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (ISSI) نے ملائیشین کنسلٹیو کونسل آف اسلامک آرگنائزیشنز (MAPIM) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی میزبانی کی جس کی قیادت اس کے صدر محمد اعظمی بن عبدالحمید کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (ISSI) نے ملائیشین کنسلٹیو کونسل آف اسلامک آرگنائزیشنز (MAPIM) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی میزبانی کی جس کی قیادت اس کے صدر محمد اعظمی بن عبدالحمید کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع میں ایک گول میز مباحثے کا اہتمام کیا گیا جس میں تنازعہ جموں و کشمیر کے حل کے لئے عالمی حمایت کا جائزہ لیا گیا اور جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے، کشمیریوں کے خلاف اس کی مسلسل جارحیت اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت سے مسلسل انکار کو اجاگر کرنے کے لیے حکمت عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔ تقریب میں ماہرین تعلیم، محققین، سفارت کاروں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور مسئلہ کشمیر پر سرگرم نوجوانوں نے شرکت کی۔

آئی ایس ایس آئی کے انڈیا اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خرم عباس نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملائیشین وفد کا تعارف کرایا۔ انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل ایمبسڈر سہیل محمود نے امت مسلمہ بالخصوص فلسطین اور کشمیر کے مسائل کی وکالت کرنے پر محمد اعظمی بن عبدالحمید کی زیر قیادت ملائیشین کنسلٹیو کونسل آف اسلامک آرگنائزیشنز کے کام کو سراہا۔ انہوں نے کشمیریوں کی حالت زار پر بین الاقوامی توجہ مبذول کرانے کے لئے ادارے کی کوششوں کا اعتراف کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وفد کے آئی ایس ایس آئی کے دورے نے تنازعہ جموں و کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا۔ سفیر سہیل محمود نے کہا کہ تنازعہ جموں و کشمیر کا قانونی، انسانی حقوق اور امن و سلامتی کے تناظر میں جائزہ لیا جانا چاہیے۔

محمد اعظمی عبدالحمید نے کہا کہ ملائیشین کنسلٹیو کونسل آف اسلامک آرگنائزیشنز کے وفد کا دورہ مسئلہ کشمیر کے لیے وسائل اور وکالت کو متحرک کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوآبادیاتی طاقتوں نے نوآبادیاتی نظام کے خاتمے کے بعد معاشروں کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کے لیے جان بوجھ کر حل طلب تنازعات کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام نے ابتدا میں انصاف کی امیدیں پیدا کی تھیں لیکن کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات کو حل کرنے میں اس کی ناکامی نے اس کے موثر ہونے کے بارے میں شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔ محمد اعظمی نے حکومتی اور غیر سرکاری دونوں سطحوں پر کشمیر کاز کے لیے ملائیشیا کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے بھارت کے گمراہ کن بیانیے کا مقابلہ کرنے اور تنازعہ کشمیر کے قانونی اور تاریخی حقائق کو عالمی برادری کے سامنے لانے کی اہمیت پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کشمیر کے کے لیے

پڑھیں:

کینال ویو کوآپریٹو سوسائٹی  کا اجلاس ،ایجنڈا منظور

لاہور(کامرس رپورٹر) کینال ویو کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ ملتان روڈ لاہور کا سالانہ اجلاس عام سوسائٹی آفس سے ملحقہ حضرت عثمان غنی ؓ پارک میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں صدر کیافت اللہ ، سیکرٹری خضر حیات، فنانس سیکرٹری محمد اشرف ،میاں اظہر، فرحان احمد اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ کوآپریٹوز کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار ہائوسنگ II فخر زمان نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری خضر حیات نے ممبران کے سامنے ایجنڈا پیش کیا جسے اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا۔اس موقع پر صدر کفایت اللہ نے کہا سوسائٹی کے تمام مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطین کی حمایت میں 26 اپریل کو احتجاج کا اعلان
  • محمد یونس کا ڈھاکہ اور بیجنگ کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • کینال ویو کوآپریٹو سوسائٹی  کا اجلاس ،ایجنڈا منظور
  • جمعیت علماء اسلام کا پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا غزہ کی حمایت کا اعادہ
  • سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوا، عمر ایوب
  • چین پر محصولات عائد کرنے سے پیداہونے والے بحران پر وائٹ ہاؤس ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گا
  • معروف عالم دین علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کرگئے
  • بہار کے سابق رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم وقف قانون کی حمایت کرنے پر جنتا دل یونائیٹڈ سے مستعفی
  • پارک ویو سٹی اسلام آباد: رہائشیوں کا شدید احتجاج، اضافی چارجز اور ناقص سہولیات پر برہمی​