مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے، زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے،سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے،لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا۔مریم نواز نے کہا کہ ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے، پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنا ہمارا عزم ہے،پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔    سموگ میں کمی،زیادہ پیدوار،کاشتکارخوشحال پنجاب میں سپر سیڈر ز کے استعمال سے شاندار نتائج ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ روپے کمالیے ۔صوبے بھر میں گندم کی کاشت میں سپر سیڈرز کے ذریعے330ٹن بیج کی بچت روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں 18لاکھ 70ہزار لیٹر ڈیزل کا کم استعمال ،سپر سیڈرز سے کاشت پر ڈیزل کے استعمال میں 48کروڑ 62لاکھ روپے کی بچت کاشتکارکو سپر سیڈرز سے گندم کی بوائی پر فی ایکڑ3666روپے کی بچت 31اضلاع میں 7805کاشتکاروں نے سپر سیڈرز کے ذریعے110014 ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی۔7805 کسانوں نے 68,185 ایکڑ پر رینٹل سروس کے ذریعے سپر سیڈرز استعمال کیے، 93فیصد کاشتکاروں نے سپر سیڈرز سے کاشت پر گندم کے اگاؤکو بہترین قرار دیا، سپر سیڈرز کے ذریعے گندم کی بوائی کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں، کاشتکاروں کے تاثرات سپر سیڈرز کے ذریعے گندم کی بوائی روایتی طریقہ کار کی نسبت بہترین ہے۔کاشتکار زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لئے سپر سیڈرز کا استعمال عمدہ نتائج کا حامل ہے، کاشتکار آئندہ بھی سپر سیڈرز استعمال کرکے ہی گندم کاشت کریں گے، کاشتکاروں کا عزم سپر سڈرز سے ایک ایکڑ میں گندم کی بوائی صرف ایک گھنٹے میں مکمل ہونے سے وقت اور وسائل بچتے ہیں۔ کاشتکار سپر سیڈرز سے بوائی پر 100 روپے فی ایکڑمزدوری کی مد میں بچت،بیج کے استعمال میں 50 کلو سے 47 کلو فی ایکڑ کمی پروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےسپر سیڈرز کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

15 ارب کا پیکیج مسترد،کسان اتحاد کا آئندہ سال گندم کاشت نہ کرنے کا اعلان

ملتان(ویب ڈیسک)کسان اتحاد نے پنجاب حکومت کی جانب سے 15 ارب روپے کے کسان پیکیج کومسترد کرتے ہوئے آئندہ سال گندم کاشت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کسان اتحاد کے سربراہ خالد کھوکھر نے کہا کہ کسان دباؤ کا شکار ہے، کہیں ایسا نہ ہو خود کشی کرلے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کا 15 ارب روپے کا کسان پیکیج مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ سال گندم کاشت نہیں کریں گے۔

خالد کھوکھر نے کہاکہ پنجاب حکومت کا کسان پیکیج ناکافی ہے، کاشتکاروں کو گندم پربہت کم سبسڈی دی گئی ، کسانوں نے مریم نواز کے کہنے پر گندم کاشت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار بھی کاشتکار کی مشکل کا نہیں پوچھا۔

خالد کھوکھر نے مزید کہا کہ پیداواری لاگت پوری نہیں ہورہی، حکومت ہمارا حق دے، اگلی بار کاشت نہیں ہوگی، ہم خوراک بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں،پچھلے سال یوریا دستیاب نہیں تھی اس سال کاشتکار نے خریدی نہیں، کاشتکار کھاد، یوریا، فرٹیلائزر استعمال نہیں کرے گا تو پیداوار کیسے ہوگی، ہم پہلے ہی کھاد کم استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہم پہلے ہی 10 سے 12 ارب ڈالر کی زرعی اجناس امپورٹ کررہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے کھربوں روپے نقصان ہوا، حکومت نے کوئی امداد کی؟، صرف آٹے کا ریٹ ہے چینی کا کوئی ریٹ نہیں، آٹا دو، چار ایکڑ والے غریب اور چینی اربوں روپے کی ہے، وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں کے کون سے وفد سے ملاقات کی ہے؟۔
مزیدپڑھیں:سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
  • کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے: عظمٰی بخاری
  • پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکٹر کتنی رقم ملے گی؟
  • مریم نواز کی گندم خریداری کیلئے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری
  • کسان اتحاد کی آئندہ سال گندم کی کاشت نہ کرنے کی دھمکی
  • اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو،کسانوں کو گندم کا ریٹ نہیں مل رہا؛ سربراہ کسان اتحاد
  • 15 ارب کا پیکیج مسترد،کسان اتحاد کا آئندہ سال گندم کاشت نہ کرنے کا اعلان
  • سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کیلئے پالیسی سازی کرینگے، سرفراز بگٹی
  • جتوئی: دس ایکڑ گندم کی تیار فضل کو آگ نے راکھ کا ڈھیر بنا دیا
  • مصنوعی اعضا کی ٹیکنالوجی ’’بایونکس‘‘ کا آغاز، یکم مئی کو سب سے بڑا راشن کارڈ پروگرام لانچ کرینگے: مریم نواز