راشد خان نے کراچی میں ٹیم کو جوائن کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
افغانستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر راشد خان نے کراچی میں ٹیم کو جوائن کر لیا۔
افغانستان ٹیم لاہور میں پریکٹس میچ کھیلنے کے بعد کراچی پہنچ چکی ہے۔
ہوٹل میں راشد خان کی پاکستان ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف اور بابر اعظم سے بھی ملاقات ہوئی۔
واضح رہے کہ 12 فروری کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچی تھی۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی سی بی کی طرف سے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے اشتہار جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے لیے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے اپنی ویب سائٹ پر باضابطہ اشتہار جاری کردیا ہے۔
پی سی بی نے اشتہار جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے 4 مئی تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: فیصلہ کن ٹیسٹ کے لیے راولپنڈی کی پچ دلچسپ ثابت ہوگی، ہیڈکوچ جیسن گلیسپی
میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ ہیڈکوچ عاقب جاوید نے مستقل کوچ بننے سے معذرت کرلی ہے، جس کے بعد پی سی بی غیرملکی کوچ ڈھونڈنے پر غور کررہا ہے۔
اسی طرح ندیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی خالی آسامی کے لیے بھی اشتہار جاری کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پی سی بی اس عہدے کے لیے بھی بین الاقوامی امیدواروں کو ترجیح دے رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی سی بی کرکٹ ہائی پرمانس کوچ ہیڈ کوچ