منگا گاؤں کی خامتہ فیکٹری: روایتی ہنر کی بقا اور مقامی معیشت کی ترقی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے ایک چھوٹے گاؤں منگا میں واقع ایک کچی فیکٹری میں کاریگر ہاتھوں اور پیروں کی مدد سے خامتہ کپڑا اور گرم چادر تیار کر رہے ہیں۔ یہ منفرد کپڑا اور چادر سرد علاقوں کے باشندوں کے لیے ٹھنڈ سے بچاؤ کا ذریعہ ہے اور خاص طور پر اس کا استعمال سردیوں میں کیا جاتا ہے۔
فیکٹری کے مالک نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فیکٹری میں بغیر بجلی اور دھوئیں کے کپڑا تیار کیا جاتا ہے۔ فخر عالم کے مطابق خامتہ کے کپڑے میں سفید، کالا، اور زرد رنگ سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے، جبکہ چادروں کی مختلف اقسام بھی لوگوں کی پسندیدہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ بیرون ملک بھی ان کے تیار کردہ کپڑے کی مانگ ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے کاروبار کی تشہیر بھی کی جاتی ہے، جس سے خریدار آسانی سے ان کی فیکٹری تک پہنچتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خامتہ کپڑا خیبر پختونخوا گرم چادر مردان منگا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا گرم چادر منگا
پڑھیں:
کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا علاج صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیر اطلاعات بیریسٹر سیف کا کہنا ہے صوبائی حکومت ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرے گی۔
بیریسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچ حکومت برداشت کرے گی جبکہ کوکلئیر امپلانٹ کا خرچ بھی حکومت اٹھائے گی۔
منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو بھی جلد صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ نے محکمہ صحت کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ علاج، تحقیق اور صنعتی مقاصد کے لیے کینابیس پلانٹ کے استعمال سے متعلق قواعد کی منظوری بھی دی گئی ہے۔