14 سالہ بھارتی لڑکے کے ایک ہی دن میں 6 ریکارڈز
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
بھارت سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ لڑکے نے کمال کر دیا، ایک ہی دن میں 6 عالمی یکارڈز بنا لیے۔
انسانی کیلکولیٹر کے نام سے پہنچانے جانے والے 14 سالہ آریان شکلا نے دبئی میں ایک ہی دن میں ذہنی طور پر 30.9 سیکنڈ میں 100 کے 4 ہندسوں کے نمبروں کو جمع کرنے، 1 منٹ 9.68 سیکنڈز میں 200 کے 4 ہندسوں کو جمع کرنے اور 50 کے 5 ہندسوں کے نمبروں کو 18.
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے 5 منٹ 42 سیکنڈز میں 20 ہندسوں کے نمبروں کو 10 ہندسوں کے نمبروں سے تقسیم دینے، 51.69 سیکنڈ میں دو پانچ ہندسوں کے نمبروں کو 10 سیٹس سے ضرب دینے اور 2 منٹ 35.41 سیکنڈز میں دو آٹھ ہندسوں کے 2 نمبروں کو 10 سیٹس سے ضرب دینے کا تیز ترین وقت میں ریکارڈ قائم کیا۔
آریان شکلا نے تقریباً ایک سال قبل اپنا پہلا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا جب اس نے اطالوی ٹی وی سیریز لو شو دی ریکارڈ کے سیٹ پر ذہنی طور پر 50 پانچ ہندسوں کے نمبروں کو صرف 25.19 سیکنڈز میں جمع کر کے ریکارڈ حاصل کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہندسوں کے نمبروں کو سیکنڈز میں
پڑھیں:
کراچی: کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
کراچی کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑہ میں پیش آیا، جہاں ٹینکر کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے 24 گھنٹے 5 اموات،کراچی میں دندناتے ٹمپرز نے شہریوں کو نشانے پر رکھ لیا
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم علاقہ مکینوں نے ٹینکر کو روک لیا۔ مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی، جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکام بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر کو تحویل میں لیا جا چکا ہے اور واقعے کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، 2 بچے جاں بحق، 2 زخمی
ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال کراچی میں مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 807 ہو چکی ہے، جن میں سے ہیوی ٹریفک بس، ٹینکر اور ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 245 ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کراچی کورنگی واٹر ٹینکر