شوگر ملز ایسوسی ایشن کاچینی کم قیمت پر فروخت کرنے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
چینی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانا مشکل ہو گیا، شوگر ملز ایسوسی ایشن نےچینی کم قیمت پر فروخت کرنے سے انکار کر یا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،حکومت کی رمضان المبارک میں عام مارکیٹ میں چینی کی قیمت140روپے تک رکھنے کی ہدایت ہے،تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن کو140روپے فی کلو تک عام مارکیٹ میں چینی کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی کی پیداواری لاگت کے مطابق چینی 170روپے میں پڑ رہی ہے، چینی کی کم قیمت پر فروخت سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو نقصان ہوگا۔حکومت نے چینی کی برآمد کی مشروط اجازت دی تھی، چینی کی برآمد کی اجازت قیمتیں نہ بڑھنے سے مشر و ط تھیں، رمضان میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے ،سٹالز پر چینی130روپے دستیاب ہوگی، عام مارکیٹ میں چینی140روپے فی کلو چینی فروخت کرنے کی ہدایت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، نئی قیمت کیا ؟ جانیں
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 105 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 3 ہزار 500 ڈالر پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 105 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 69 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اور اضافے کے بعد سونے کی قیمت 3 ہزار 395 ڈالر پر پہنچ گئی تھی۔