پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)انٹرن شپ کے شرکا کا لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری کا دورہ کیا اور مختلف رینجز پر مختلف ہتھیار چلانا سیکھے اور فائرنگ سے محظوظ ہوئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حال ہی میں آئی ایس پی آر انٹرن شپ 2025 کے تحت شرکاء  نے  لاہور گیریزن شوٹنگ گیلری کا شاندار دورہ  کیا، طلباء کا شوٹنگ گیلری میں پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بیان کے مطابق طلباء نے مختلف رینجز پر مختلف ہتھیار چلانا سیکھے اور فائرنگ سے محظوظ ہوئے، شرکاء تیر اندازی اور اسکیٹ شوٹنگ سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے، شرکا نے یہ نادر تجربہ حاصل کرنے کی سہولت پر پاک فوج سے اظہار تشکر و مسرت کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس حوالے سے طلبا کا کہنا تھا کہ یہ میری یہاں پہلی آمد ہے اور مجھے یہ جگہ بہت پسند آئی، میں نے پہلی بار ہتھیار چلایا اور یہ تجربہ شاندار رہا۔

 طالبہ نے کہا کہ آئی ایس پی آر انٹرن شپ کے تحت ہمیں لاہور گیریزن شوٹنگ گیلری لایا گیا جہاں میں نے گن فائر کیے،یہاں آ کر زبردست تجربہ ہوا، نئی چیزیں دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملا، ہم نے بہت کچھ دریافت کیا اور زبردست تجربہ حاصل کیا، ہم آئی ایس پی آر کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ شاندار موقع فراہم کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر

پڑھیں:

کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی:

شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق یہ حادثات مختلف مقامات پر پیش آئے ہیں۔

پہلا حادثہ شاہ فیصل کالونی میں داتا ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ اطہر علی کے نام سے کی گئی ہے۔

دوسرا حادثہ کورنگی ناصر جمپ کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک دیگر زخمی ہوا۔

ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 17 سالہ فہد کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت 20 سالہ رؤف کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں بھائی ہیں اور انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تیسرا حادثہ گلشن اقبال بلاک 6 کے نیپا ہائیڈرنٹ کے قریب ہوا، جہاں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت کریم اللہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کا صفایا، 148 املاک سیل، 9 ٹرک سامان ضبط
  • مانتے ہیں ہمارا مڈل آرڈر زیادہ مضبوط نہیں: روی بوپارہ
  • بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور، ایف بی آر پر تجربہ کامیاب
  • بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف کراچی میں خواتین کا احتجاج
  • وزیراعظم نے بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور کرلیا، FBR پر تجربہ کامیاب، تنخواہیں کامیابی سے مشروط
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • مسلسل شکستوں نے عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
  • میں نے کچھ غلط نہیں کیا’ سیریز ایڈولینس پر ایک مختلف نقطہ نظر‘
  • ایک نا تجربہ کار حکومت نے ملک کی معاشیات کو تباہ کر کے رکھ دیا،خواجہ آصف
  • پاک فوج کے زیراہتمام کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف نے ایوارڈز تقسیم کیے