سکرنڈ، پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
سندھ کے شہر سکرنڈ میں پولیس حراست میں ملزم نواز زرداری کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقتول ملزم کے بھائی کی مدعیت میں درج مقدمے میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او سکرنڈ، ہیڈ محرر اور 3 پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کے بعد ڈی ایس پی سکرنڈ فرار ہوگیا جبکہ ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور ایک پولیس اہلکار گرفتار ہیں۔
کچھ روز قبل سکرنڈ کے قریب گاڑی لوٹنے کے الزام میں پولیس نے ملزم نواز زرداری کو گرفتار کیا تھا، ملزم پولیس لاک اپ میں مبینہ طور پر حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہوگیا تھا۔
ملزم کے ورثا نے پولیس پر الزام عائد کیا تھا کہ نواز زرداری کو پولیس نے تشدد سے مارا ہے، واقعہ کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ: یاسمین راشد کی درخواست ضمانت کی سماعت
فوٹو: فائلانسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی جہاں پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کر لی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ وکلا آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواست پر دلائل دیں۔
بعدازاں عدالت نے درخوات پر سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔