یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنےکاعمل شروع
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔ریجنل منیجرز کی جانب سے ملازمین کو فوری طور پر فارغ کرنے کے لیٹرز جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ آل پاکستان ورکرز الائنس نے برطرفیوں کیخلاف عدالت سے رجوع کا اعلان کر دیا ۔
ریجنل منیجرز کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو لکھا گیا ہے کہ آپ کو ملازمت سے فوری برطرف کیا جاتا ہے اور خط میں ملازمین کو متعلقہ اکاؤنٹ افسران سے حساب کلیئر کرنے کی ہدایت بھی کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔آل پاکستان ورکرز الائنس کے مطابق ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم ہفتے کے روز ملا اور اطلاعات ہیں کہ ریجنل منیجر نے سیکڑوں ملازمین کو لیٹر بھیجے ہیں، یہ ظالمانہ فیصلہ ہے، برطرفیوں کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
دہشتگردوں کی مولانا فضل الرحمن کو قتل کی دھمکیاں ، سکیورٹی الرٹ جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈیلی ویجز ملازمین کو
پڑھیں:
پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی نے ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سی اے اے نے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن جدید پائپر سینیکا طیارہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے استعمال کرے گا۔
ایدھی کے بعد اسکائی ونگز ملک کی دوسری فضائی کمپنی ہے جو ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے، ایئر ایمبولینس طیارے کو سول ایوی ایشن نے کلیرنس دے دی۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولینس سے مریضوں کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے منتقل کیا جاسکے گا۔
اپنے بیان میں کمپنی نے مزید کہا کہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے دوسرا طیارہ بھی جلد بیڑے میں شامل کرینگے۔