Nai Baat:
2025-04-22@14:34:07 GMT

پاکستانی ٹیم کا تُکے پہ تُکا

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

پاکستانی ٹیم کا تُکے پہ تُکا

سہ ملکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہم نیوزی لینڈ سے ہار گئے۔ یہ کوئی نئی بات، حیران کن بات یا حیرت انگیز بات نہیں۔ ہم کبھی کبھی بہت اچھا کھیل جاتے ہیں اتنا اچھا کہ ٹیم خود بھی حیران ہوتی ہوگی کہ ہم اس قدر بھی اچھا کھیل سکتے ہیں کیونکہ کبھی کبھی قوم کو خوش کرنے کے لئے اچھا کھیلنا پڑتا ہے۔ ایک اور بات ہمارا تُکا بھی تو لگ جاتا ہے اور کئی شاندار اننگز ہم نے تُکے کے ساتھ کھیلی ہیں۔ سائوتھ افریقہ کے خلاف بھی ایک ایسا ہی تُکا تھا جو ٹیم سے لگ گیا۔ دوسری بات یہ کہ ہم بہت شہنشائیت مزاج کے مالک ہیں۔ ایک بار جس کے پیچھے لگ جائیں اس وقت تک اس کو چھوڑیں گے نہیں جب تک وہ خود ہمیں نہ چھوڑے۔ دوسری ہماری خوبی یہ ہے کہ ہم اگر کھیل کے میدان کے حوالے سے بات کریں تو ٹیم جب ہارنے پر آتی ہے تو ہم اس کی اتنے برے طریقہ سے سکیننگ کرتے اور اور ہر کھلاڑی کو اتنا ذلیل و خوار کر دیتے ہیں کہ خدا کی پناہ خاص کر سوشل میڈیا پر ایک طوفان بدتمیزی کھڑا ہو جاتا ہے اور ٹی وی پر بیٹھے کھیل سے ناواقف اینکرز جنہوں نے زندگی بھر کرکٹ کو دیکھا بھی نہ ہو ایسے ایسے بھاشن دیتے اور ایسے ایسے بے تکے سوالات کی بوچھاڑ کر دیتے ہیں جن کا کھیل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں جڑتا بہرحال آج ذکر کریں گے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی اس جیت کا تاکہ یہ بات تحریری ریکارڈ میں آ جائے جس کو پاکستانیوں کو شاید اتنی ضرورت نہیں تھی جتنی پاکستان کرکٹ ٹیم کو تھی۔ تین دن بعد یعنی 19فروری کو پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ بھی کیسی بات ہے کہ چار عشروں کے بعد ہمیں ایک بڑا بین الاقوامی ایونٹ ملا جس کے ہم میزبان ہوں گے۔ یعنی ہم پاکستانی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سہ ملکی ایک روزہ سیریز کا اہتمام کر ڈالا یعنی نیوزی لینڈ، سائوتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان چار میچوں کا اہتمام کیا گیا۔ اب چونکہ 19فروری کو سوائے بھارت کے سات ورلڈ کلاس ٹیموں کے ساتھ پاکستان کو ٹکرانا ہے۔ اگر بھارت اور ہم فائنل میں آ گئے یا ہمارا یہاں بھی تُکا لگ گیا تو پھر آٹھ ٹیموں سے ٹکرائو ہوگا۔ سہ ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے ہار گیا۔ سائوتھ افریقہ کو بھی نیوزی لینڈ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ادھیڑ کے رکھ دیا۔ اب اگلا پڑائو پاکستان اور سائوتھ افریقہ کا کراچی میں تھا۔ کراچی کی بیٹنگ وکٹ پر سائوتھ افریقہ کے بلے بازوں نے وحشیانہ انداز سے پاکستانی بالروں کی وہ پٹائی کی جو پہلے بہت کم ہوتی تھی۔ اس سے قبل 2022ء میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 349کا ٹارگٹ دیا تھا جو پاکستان نے عبور کر لیا تھا۔ اب ایک ریکارڈ توڑ ریکارڈ یعنی سائوتھ افریقہ نے 353رنز کا ٹارگٹ دے کر نئے سٹیڈیم میں پاکستان کو بڑے امتحان میں ڈال دیا۔ اس وقت ٹی وی پر بیٹھے کرکٹ کے ارسطو یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ پاکستانی ٹیم کسی بھی شکل میں 353کا ہدف پورا نہیں کر پائے گی پھر ہوا یہ کہ زبردست بیٹنگ وکٹ پر ہمارا تُکا لگ گیا۔ ہماری ٹیم نے وہ کر دکھایا جس کا کم از کم سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔
ہماری ٹیم کی کارکردگی کے بارے میںپوری دنیائے کرکٹ کا یہ دعویٰ ہے کہ یہ وہ ٹیم ہے جس سے کسی بھی وقت کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے۔ اسی بات کو کراچی میں سائوتھ افریقہ کے خلاف پاکستان نے سچ کر دکھایا اور چوتھی وکٹ کی پارٹنرشپ میں رضوان اور سلمان آغا نے 260رنز بنا کر ایک تاریخ ساز کی بنیاد رکھ ڈالی۔ ہماری جیت کی یہ وہ رات تھی جب کراچی کی فضائوں میں کرکٹ کی ایک بڑی تاریخ مرتب ہو رہی تھی جب سلمان علی آغا اور رضوان کے بلے سے رنز اس طرح بن رہے تھے جیسے بارش ہو رہی ہو پھر جب پچاسویں اوور سے پہلے انچاسواں اوور کھیلا جا رہا تھا تو ہماری کرکٹ کی تاریخ کے بورڈ پر 355کا فگر پاکستان کی جیت کا اعلان کر رہا تھا۔ بابر اور فخر نے اس میچ کی جو بنیاد ڈالی تھی ان کے بعد ایک قائد دوسرا نائب قائد نے وہ کام کر دکھایا جس کی کم از کم آج پاکستان کرکٹ ٹیم کو بہت ضرورت تھی کہ چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل ہی بہت سی قیاس آرائیاں جاری تھیں خاص کر ٹیم کی سلیکشن پر تنقید نے ایک طوفان برپا کر رکھا ہے۔ یہاں تک کہا جا رہا ہے کہ ہماری مڈل آرڈر بیٹنگ بہت کمزور ہے اور اس کے اندر اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ جیت کی بنیاد رکھ سکیں۔ بہرحال دونوں کپتانوںنے 131اور 122رنز کی اننگز کھیلی یعنی ایک روزہ کرکٹ میں ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بننے والی یہ پہلی پارٹنرشپ ہے جس نے ایسا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا جسے توڑنے کیلئے بڑے دل جگرے والی بات ہوگی۔ اس سے قبل تین دفعہ 250سے زائد سکور کی ایک روزہ کرکٹ میں پارٹنرشپ بن چکی ہیں۔
اس بڑی کامیابی نے دنیا بھر کے کرکٹ ناقدین کے منہ بھی بند کر دیئے جو یہ کہتے تھکتے نہیں تھے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ختم ہو چکی ہے۔ پاکستان میں گرائونڈز تباہ ہو چکے ہیں، لائٹیں چلتی نہیں ہیں نہ ان کو بیٹنگ آتی ہے نہ بائولنگ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئے روز بدلتے رہتے ہیں۔ وہ اب یہ بات نہیں کر سکتے۔ محسن نقوی نے نئے گرائونڈز بنا کر جہاں دنیا بھر میں پاکستان کے نام کو بلند کیا وہاں لائٹیں بھی روشن ہوئیں۔ سہ ملکی سیریز بھی کھیلی گئی۔ چیمپئنز ٹرافی 2025ء بھی انہی گرائونڈز میں کھیلی جا رہی ہے۔ انہی گرائونڈز پر پاکستان نے ایک روزہ کرکٹ کے ورلڈ ریکارڈز بھی توڑ ڈالے… کیا یہ کام مخالفین کے منہ بند کر دینے کے لئے کافی نہیں اور یہ کیا کافی نہیں کہ ہم نے کس شاندار طریقے سے کرکٹ کے میدان میں کم بیک کیا ہے۔ آپ کچھ بھی کہہ لیں فائنل میں ہارنے کا اتنا دکھ نہیں جتنا ہم سائوتھ افریقہ کے خلاف ایک بڑا ریکارڈ بنا کر جیتے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: پاکستان کی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ایک روزہ سہ ملکی

پڑھیں:

راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک) راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی دے دی۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ کتاب لکھنا شروع کردی ہے، 90کی دہائی میں کرکٹ میچ فکسنگ کا عروج تھا۔

راشد لطیف نے اپنی کتاب میں بڑے انکشافات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب بتاؤں گا فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ کون کرتا تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ90کے دور کی کرکٹ میں کیا کیا ہوتا رہا؟ یہ بھی بتاؤں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے جمع کروائی تھی؟

2004 میں ریٹائر ہونے کے بعد، یہ پہلا موقع ہے جب راشد لطیف نے اپنی سوانح عمری جاری کرنے کے بارے میں بات کی ہے۔

راشد لطیف، جنہیں پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے بہترین وکٹ کیپرز میں شمار کیا جاتا ہے، نے سب سے پہلے 1994میں میچ فکسنگ کے کرپشن اسکینڈل کی طرف توجہ دلائی، جب انہوں نے اور باسط علی نے جنوبی افریقا کے دورے کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، دونوں کھلاڑیوں کا مؤقف تھا کہ وہ ڈریسنگ روم کے موجودہ ماحول میں مزید کھیل جاری نہیں رکھ سکتے۔

14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ کون ہوگا، نام سامنے آگیا؟
  • کیا 67 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس نہیں جاسکیں گے؟ حج آرگنائزرز کا اہم بیان آگیا
  • کیا 67 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس نہیں جاسکیں گے؟ حج آرگنائزرز کا اہم بیان سامنے آگیا
  • وزیر مذہی امور نے پاکستانی عازمین حج کو بڑی خوش خبری سنادی
  • وفاقی وزیر نے پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی خوش خبری سنادی
  • راشد لطیف کی پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی
  • راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان
  • جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی آگیا
  • ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی