وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سینیٹر روبینہ خالد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چیئر پرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، روبینہ خالد نے نائب وزیراعظم کو بی آئی ایس پی کے لیے نئے بینکنگ نظام سے آگاہ کیا۔روبینہ خالد نے بتایا کہ نئے بینکنگ نظام سے بی آئی ایس پی فنڈز کی ترسیل میں سہولت پیدا ہو گی، چاہتے ہیں مستحق طبقے کو باعزت طریقے سے رقوم کی ترسیل ہو سکے۔ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیئر پرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بی ا ئی ایس پی روبینہ خالد
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیرِ اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات
فوٹو بشکریہ جیو نیوزنائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیرِ اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی، تجارت اور ٹرانزٹ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں عوامی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے اعلیٰ سطح تبادلوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل افغان وزارتِ خارجہ میں پاک افغان مذاکرات ہوئے۔
مذاکرات میں سیکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہوئی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک افغانستان کی ترقی و خوش حالی کا خواہاں ہے۔