لاہور (نیوز رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں زراعت کو ماڈرن اور جدید بنانے کے انقلابی پروگرام کے تحت کسانوں کو تمام زرعی سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ چولستان میں ’’گرین پاکستان پروگرام‘‘ منصوبہ کا آغازکر دیا گیا ہے۔ کنڈائی اور شاپو کے علاقوں میں منصوبوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گرین مال اینڈ سروس کمپنی، سمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل فوڈ سکیورٹی و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک بھی شریک تھے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر زراعت اینڈ لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی، وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ کے علاوہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی سیکرٹری بھی موجود تھے۔ تقریب میں بتایا گیاکہ ’’گرین ایگری مال اینڈ سروسز سروس کمپنی‘‘کسانوں کو ان کے گھر کے دروازے پر معیاری بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات رعایتی قیمت پر فراہم کرے گی۔ کسانوں کو ڈرونز سمیت زرعی مشینری رعایتی کرائے پر دستیاب ہو گی۔ ایک چھت تلے، ایک کمپنی کے ذریعے کسانوں کو زراعت سے متعلق تمام سہولت میسر ہوں گی۔ پانچ ہزار ایکڑ پر مشتمل جدید زرعی فارم کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ فارم جدید زراعت کی مثال بنے گا، جدید زرعی طریقے اور آبپاشی کا جدید نظام استعمال کیا جائے گا۔ پانی کے کم استعمال اور لاگت اور لاگت سے زیادہ پیداوار حاصل ہو گی۔ زرعی تحقیق اور سہولت مرکز میں زراعت کے شعبے سے متعلق تمام اشیاء اور سہولیات دستیاب ہوں گی۔  زمین کی جانچ سمیت تحقیق سے متعلق لیبارٹری کی تمام خدمات بھی فراہم ہوں گی۔ یہ ادارہ زرعی تعلیم اور تحقیق کرنے والے ملک بھر کے تمام اداروں کے ساتھ رابطے میں ہو گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چولستان اور پنجاب میں جدید زراعت کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ان منصوبوں کا آغاز پنجاب کے کسانوں کی ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے-زراعت کی ترقی کسان کی ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ گرین پاکستان جدید زراعت کے فروغ کا انقلاب ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہداء کے بچوں اور زخمی ہونے والے غازیوں کو زمین کی الاٹمنٹ کے خطوط بھی دیئے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے۔ جدید زراعت میں صوبہ پنجاب اور یہاں کے کسانوں کاقائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔ گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت مختصر وقت میں یہ کامیابیاں حوصلہ افزااور ترقی کی نوید ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مختصر وقت میں پنجاب حکومت کے گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت کاوشوں اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا۔ دریں اثناء چولستان کا علاقہ جو صحرا تھا،اب سراب ہو گا اور وہاں پر کسانوں کو تمام زرعی اشیاء کی سرکاری ریٹ پر دستیابی کے ساتھ ہائی ٹیک مشینری رینٹل بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔ پنجاب کی ہر تحصیل میں رینٹل سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ جی پی آئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن کی عکاسی کرتا ہے  جو زرعی شعبے کو ٹرانسفارم کرے گا، صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک سال سے کم عرصہ کے دوران تمام محکموں میں 80 انشیٹیوز شروع کئے جو پایہ تکمیل کے قریب ہیں اور اس کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کرشماتی لیڈرشپ کو جاتا ہے۔ زراعت کے شعبہ میں کسان کارڈ،گرین ٹریکٹر پروگرام، زرعی ٹیوب ویلز کی سولرآیزیشن اور سموگ کی روک تھام کے لیے سپرسیڈرز کی فراہمی جیسے متعدد منصوبے شامل ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم زراعت میں جنیٹک و موسمی اثرات سے محفوظ سیڈ، بہتر آبپاشی کے نظام  اور جدید زرعی مشینری کے استعمال کو یقینی بنائیں جس سے ہماری فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو گا اور نقصانات کم ہوں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف کسانوں کو ا رمی چیف زراعت کے کا ا غاز گیا ہے

پڑھیں:

نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا

گذشتہ روز پنجاب اسمبلی اجلاس میں نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کے بل کی عدم منظوری پر وزیر اعلی مریم نواز نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ مریم نواز نے ارکان اسمبلی مطلوبہ تعداد پورے نہ ہونے پر اظہار ناراضی کیا، ان کی جانب سے بل کی منظوری کے لئے ممبران کو آج ہر صورت پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

پارٹی ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ممبران اسمبلی کو آج کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلی مریم نواز کے احکامات پہنچا دیے گئے۔

نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کا بل اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے بعد منظور نہیں ہو سکا تھا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا
  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • مریم نواز کی گندم خریداری کیلئے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری
  • دنیا نے زراعت میں ترقی کی، ہم وقت ضائع کرتے رہے: شہباز شریف
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز