اسلام آباد‘راولپنڈی‘پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘نمائندہ خصوصی ‘نوائے وقت رپورٹ ) خیبر پی کے میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے ۔ سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاسکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ کارروائی میں 9 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جن میں خارجی گروہ کا انتہائی مطلوب سرغنہ فرمان عرف ثاقب، خارجی امان اللہ عرف طوری، خارجی سعید عرف لیاقت اور خارجی بلال واصل جہنم ہوگئے ۔ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی ضلع شمالی وزیرستان میران شاہ میں کی جس میں 6 خوارج مارے گئے آئی ایس پی آر کے مطابق تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ محمد حسان ارشد (عمر21 سال، سکنہ لاہور ) اپنے دستوں کو شجاعت کے ساتھ فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے دیگر تین جوانوں  کے ہمراہ جام شہادت نوش کرگئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں میں نائب صوبیدار محمد بلال (عمر.

39 سال، سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان )، سپاہی فرحت اللہ (عمر. 27 سال سکنہ لکی مروت ) اور سپاہی ہمت خان (عمر. 29 سال، سکنہ مہمند)شامل ہیں۔ خارجیوں کے قلع قمع کیلئے کلیئرنس آپریشن کئے جا رہے ہیں سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔صدر مملکت آصف زرداری ‘ وزیراعظم شہباز شریف ‘ بلاول بھٹو اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبر پی کے میں 15 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا۔لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ لاہور گیریژن میں ادا کی گئی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے وزیر دفاع، وفاقی وزیر اطلاعات، سینئرفوجی و سول حکام اور شہید کے رشتہ داروں کے ہمراہ نماز جنازہ ادا کی ۔اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے بہادر سپوتوں کی بہادری اور شجاعت کی یہ روشن ترین مثال ہے جنہوں نے ہمارے وطن کی حفاظت کیلئے بہادری سے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں پوری قوم اپنی فوج سے یکجہتی کا غیر متزلزل اظہار کرتی ہے قوم کیلئے عظیم قربانی دینے کے اعتراف میں لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

وارسک(آئی پی ایس) جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جب کہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم وارسک میں پیش آیا، سینٹرل پولیس آفس نے حملے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم اور اس کی سیکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی، یہ مقابلہ نصف گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور باقی فرار ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت افنان کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے دو شناختی کارڈز، تین اے ٹی ایم کارڈز اور موبائل فون برآمد ہوا جب کہ فرار ہوئے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، راکٹ لانچر اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کانسٹیبل کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے کارکنوں پر اور ان کے تحفظ پر مامور اہلکاروں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد انسانیت اور قوم کے دشمن ہیں، معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن ہیں جنہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ ان عناصر کے دباؤ میں نہ آئیں، پولیو کے خلاف مہم جاری رکھی جائے گی، حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرججز سنیارٹی کیس: وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت عدالت میں جمع کرا دی ججز سنیارٹی کیس: وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت عدالت میں جمع کرا دی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی قونصلیٹ جنرل حکومت اور اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان موثر رابطہ کاری کا ذریعہ ہے، مصباح نورین ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی سے مستعفی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن، 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا
  • وزیر اعظم کا6 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 
  • سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ؛6 خوارج جہنم واصل
  • سیکیورٹی فوسرز کے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف آپریشنز، کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا
  • خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں، انتہائی مطلوب ذبیح اللہ عرف ذاکر سمیت 6 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک