قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، پاکستان امریکہ تعلقات مزید بہتر ہونگے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اسلام آباد میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی اور پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ کے حالیہ دورہ امریکہ پر بھی تبادلہ خیال ہوا جہاں انہوں نے امریکی کانگریس کے ارکان سے مثبت بات چیت کی۔ ان ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور عالمی برادری کو اس لعنت کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ اور بہترین تعلقات ہیں جو کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ملاقات کے دوران محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو اسلام آباد میں ہونے والے جشن بہاراں میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
سٹی 42 : اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جنرل جین پیر لاکروا نے یواین پولیس جسکی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں، کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔
اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے