الخبرمیں رمضان المبارک اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے محفل کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
الخبر کے ریسٹورنٹ مرحبا میں رمضان المبارک اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے شرکاء خطاب کر رہے ہیں
سعودی عرب کے ساحلی شہرالخبر کے مقامی ریسٹورنٹ مرحبا میں رمضان المبارک اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے استقبال رمضان کی ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس میں الخبر، دمام اور الجبیل سے پاکستانی بزنس کمیونٹی کے با اثر افراد نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کی میزبانی کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے حاضرین کو خوش آمدید کہا، پروگرام کی غرض و غایت بیان کی اور تلاوت قرآن حکیم کے لئیے حافظ مبشر احمد کو مدعو کیا۔ انجینئر عبدالعلیم صدیقی نے بطور مرکزی مقرر خطاب کرتے ہوئے حاضرین تک اپنے پیغام کو انتہائی موثر انداز میں پہنچایا۔ امجد شامی نے انتہائی مختصر مگر جامع انداز میں اسی موضوع پر اظہار خیال کیا۔ آخر میں صدر محفل یعقوب سیفی کو دعوت خطاب دی گئی اور انہوں نے بھرپور شرکت کے لئیے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہر قائد میں رینجرز اورسی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور محکمہ انسداد دہشتگردی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد اختر کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز ترجمان نے بتایا کہ اختر عرف اکو انتہائی مطلوب ملزم تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کر لیا گیا، 2019 میں ملزم اپنے قریبی ساتھی فراز عرف گنج کے کہنے پر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اپنے ساتھی فراز کے ساتھ ملکر متعدد حساس مقامات کی ریکی کرنے اور ویڈیوز بنانے میں ملوث رہا ۔رینجرز ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔