ان لوگوں سے تعلق قائم کریں جو “باوقار” ہوں…
آپ کا مطلب ہے وہ لوگ جو اچھے کپڑے پہنتے ہیں؟
نہیں، “باوقار” لوگوں کا کیا مطلب ہے۔
باوقار کا مطلب ہے بہترین اور خوبصورت رویے رکھنے والے لوگ
وہ لوگ جو بات چیت میں مہذب ہوں،
جو اپنے غصے میں بھی شائستگی دکھائیں،
یہاں تک کہ جھگڑے میں بھی وقار برقرار رکھیں،
جو آپ سے محبت کے تعلق میں بھی نفاست دکھائیں،
اور یہاں تک کہ آپ سے جدا ہونے میں بھی وقار کا مظاہرہ کریں۔
یہ وہ لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ناراضگی ایک چیز ہے اور ذمہ داری دوسری، اور دونوں کو ایک ساتھ ملانا مناسب نہیں۔
باوقارلوگ اپنے پیار، خیال، اور احترام میں نفیس ہوتے ہیں۔
ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو جانتے ہوں کہ کب بات کرنی ہے اور کب سننی ہے،
ایسے لوگ جو آپ کو نظر کے ذریعے سمجھائیں اور ایک مسکراہٹ سے معاف کر دیں،
اور ہر ناراضگی کے بعد بغیر کسی چھوٹے سے بھی زخم کے نکل آئیں۔
وہ لوگ جو آپ کو ہر حال میں پیار کرتے ہیں،
آپ کی ہر حالت اور ہر مشکل میں آپ کا ساتھ دیتے ہیں،
آپ کی نرم آواز سے محبت کرتے ہیں، اور آپ کے جذباتی ہو کر بلند آواز میں بات کرنے پر بھی ہنستے ہیں،
اور پھر آپ کے دل پر ہاتھ رکھ کر آپ کو کہتے ہیں: “اپنا خیال رکھنا”۔
یہی ہیں اصل “باوقار” لوگ۔
ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو واقعی نفیس ہوں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اب بغیر انٹرنیٹ ترجمہ کریں، واٹس ایپ کے نئے فیچر میں خاص بات کیا ہے؟
میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب چیٹ اور چینلز میں براہِ راست ترجمہ کیا جا سکے گا۔ یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ بیٹا ورژن 2.25.12.25 استعمال کرنے والے مخصوص اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے، جب کہ جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔
نیا فیچر صارفین کو اسپینش، عربی، پرتگالی، ہندی اور روسی زبانوں میں لکھے گئے پیغامات کا ترجمہ براہ راست ایپ کے اندر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ترجمہ آن ڈیوائس یعنی فون پر ہی مکمل ہوتا ہے، اس کے لیے انٹرنیٹ کنیکشن درکار نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: وٹس ایپ نے ایموجی ری ایکشنز انٹر فیس میں دلچسپ تبدیلیاں کردیں
صارفین کو اس سہولت کے استعمال کے لیے پہلے مخصوص زبانوں کے پیک ڈاؤن لوڈ کرنے ہوں گے، جو الگ الگ یا کثیر لسانی ڈیٹیکشن پیک کی شکل میں دستیاب ہیں۔ ترجمہ کا آپشن چیٹ انفارمیشن اسکرین پر ایک ٹوگل کی صورت میں موجود ہوگا، جسے انفرادی اور گروپ چیٹس دونوں میں فعال کیا جا سکے گا۔
اس کے علاوہ، صارفین کسی بھی مخصوص پیغام پر لانگ پریس کرکے ’ Translate ‘ آپشن منتخب کرکے فوری طور پر اس کا ترجمہ بھی کر سکیں گے۔ اگرچہ یہ آن ڈیوائس ترجمہ فیچر کلاؤڈ بیسڈ سروسز جتنی درستگی فراہم نہیں کرتا، تاہم واٹس ایپ نے صارفین سے فیڈبیک کی درخواست کی ہے تاکہ اس فیچر کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے پیش نظر پیغامات کا مواد میٹا کو نہیں بھیجا جائے گا۔
بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس فیچر کا بھرپور تجربہ کریں اور اپنی رائے شیئر کریں تاکہ حتمی ریلیز سے قبل اس میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپینش، پرتگالی، عربی، میٹا واٹس ایپ