انجمنِ تسکینِ ذوق پاکستان کے زیرِ اہتمام کشمیر ڈے پر تقریب
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
انجمنِ تسکینِ ذوق پاکستان کے زیرِ اہتمام کشمیر ڈے کے موقع پر عیسیٰ لیب ابوالحسن اصفہانی روڈ گلشن اقبال کراچی میں منعقد کی گئی معروف ووکلسٹ اور گلوکاروں نے یوم یکجہتیء کشمیر کے حوالے سے نغمات پیش کئے انجمنِ تسکینِ ذوق یوتھ ونگ کے صدر انجینئر وسیم فاروقی صاحب نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خطاب کیا کیا تقریب میں معروف شخصیات نے گاہے بگاہے تشریف لا کر رونق محفل بڑھائی پی ٹی وی سے وابستہ معروف گلوکارہ سندھیا اور ڈائریکٹر جناب سکندر رند صاحب نے اپنے احباب کے ساتھ شرکت کی سونو خان نوازی اخلاق راحت رخسانہ راحیلہ فیاض فرح دیبا سندھیا انجینئر و گلوکار الطاف حسین شاہین آفتاب زاہد اور کیپٹن خالد پرویز نے مشہور نغمات پیش کئے دیگر سامعین میں ڈاکٹر اسد رضا زیدی مسز الطاف۔ڈاکٹر فضل محمود اور رفعت فضل۔ایڈووکیٹ عبدالحید مسعود مسرور صاحب عرفان احمد آصف سہیل دانش جمیل بلڈر آفاق احمد ڈینٹسٹ رابعہ ڈاکٹر باسط ریحانہ باسطمعروف شاعرہ نگہت عائشہ ڈاکٹر میمونہ تہذیب ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ کے جنرل سکریٹری ناصر خان کاکڑ مقبول زیدی ہما ساریہ عیسیٰ لیب سیساجد صدیقی ڈاکٹر ارم ودیگر اراکین نے شرکت کی آخر میں تنظیم کی بانی عرفانہ پیرزادہ ردا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ پر تقریب، مقررین کا خطاب
چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر پاک چائنا انسٹیٹیوٹ، وزارت خارجہ اور چینی سفارت خانے کے تعاون سے تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب سے سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے خطاب کرتے ہوئے اس دورے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ صدر شی جنگ پنگ کو امن کے 5 اصولوں پر ایوارڈ سے نوازا گیا، بیلٹ اینڈ روٹ اینیشیٹو 21 ویں صدی کا کامیاب منصوبہ ہے۔
مشاہد حسین نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا اور ان کا خطاب کا دورانیہ 40 منٹ تھا۔
یہ بھی پڑھیے: چینی کارکن صدر’شی جن پنگ کی فکر‘ کا مطالعہ کیوں کر رہے ہیں؟
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان نے دونوں ممالک کے تعلقات کو عملی طور پر ممکن کیا، چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سی پیک پراجیکٹ کے تحت 18 ہزار کلومیٹر روڈ کی تعمیر کی، صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین میں رہنے والے 28 ہزار طلبا سمیت پاکستانی ہمارے بچے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کا کہنا تھا کہ 21 اپریل 2015 کو چینی صدر شی جن پنگ نے دورہ پاکستان کیا جس کی آج 10ویں سالگرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ 1955 میں ہوا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں روابط ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: شی جن پنگ تیسری مرتبہ چینی صدر منتخب
آمنہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان، چین کے ساتھ تعلقات کو بھائی چارے کی بنیاد پر مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، چینی صدر کا دورہ یہ واضح کرتا ہے کہ پاکستان اور چین حقیقی برادر ممالک ہیں۔
چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب تاریخی تھا، پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط روایات پر مبنی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر شی کے دورہ کا بنیادی مقصد ہمسایہ ممالک سے اچھے اور مخلصانہ تعلقات قائم کرنا تھا، چین دنیا کی معیشت کا اہم حصہ ہے، 1.4 بلین آبادی کے ساتھ چین دنیا کی مارکیٹ میں کردار ادا کر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک چین تعلقات چین سی پیک شی جن پنگ