Jasarat News:
2025-04-22@06:27:34 GMT

تازہ غزل با ذوق احباب کی نذر

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

یوم ِمحبت
ہنس کے ملتے ہیں ایک دوجے سے
پیش کرتے ہیں پیار کے تحفے
لے کے ہاتھوں میں چاہتوں کے گلاب
باہمی نفرتیں مٹاتے ہیں
آ ، محبت کا دن مناتے ہیں
آج کے دن نہ فاصلے سے ملیں
وجد میں آ?یں ہنس کے آگے بڑھیں
آج تو یار اپنے یاروں کو
مسکرا کر گلے لگاتے ہیں
آ ، محبت کا دن مناتے ہیں
اک تو جشنِ بہار کا موسم
اور اوپر سے پیار کا موسم
اک ن?ے دور کا کریں آغاز
پچھلی باتوں کو بھول جاتے ہیں
آ ، محبت کا دن مناتے ہیں
آج سجنا سنورنا بنتا ہے
جھوم کر رقص کرنا بنتا ہے
آج بس قہقہے لگا?یں ہم
اشک تو روز ہی بہاتے ہیں
آ ، محبت کا دن مناتے ہیں
دشت و صحرا سجائےعاشقوں نے
آسماں جگمگا?ئے عاشقوں نے
ہم بھی دھرتی پہ ’’آفتاب عالم‘‘
چاہتوں کے دیے جلاتے ہیں
آ ، محبت کا دن مناتے ہیں

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محبت کا دن مناتے

پڑھیں:

ایسٹر امید کی علامت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے: محسن نقوی

وزیرِ داخلہ محسن نقوی— فائل فوٹو

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایسٹر امید کی علامت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ایسٹر مسیحی برادری کے لیے انعام ہے اور یہ مذہبی تہوار محبت و بھائی چارے کا پیغام ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔

ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے: وزیرَ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے تحریکِ پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا اور آج مسیحی برادری ملکی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ وطن عزیز سے مسیحی برادری کی محبت شک و شبہ سے بالاتر ہے، ہمیں بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیئر اعجاز کا بیوی کے سامنے ماضی کی محبتوں کے ذکر پر دو ٹوک مؤقف
  • ایسٹر امید کی علامت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے: محسن نقوی
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں
  • امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے