ٹی ڈی اے پی کاروباری برادری کو سہولتیں فراہم کر ے گی،فیض احمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
لاہور (کامرس ڈیسک) چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی ) فیض احمد چدھر کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، جہاں ان کا استقبال چیمبر کے صدر ابوزر شاد نے کیا۔ملاقات میں لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو باڈی اور ٹی ڈی اے پی کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ رفیعہ سید بھی موجود تھیں۔ ملاقات کا مقصد پاکستان کی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مستحکم کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی پاکستان کی زرعی، آئی ٹی، اور انجینئرنگ برآمدات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، کیونکہ یہ شعبے ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی، لاہور چیمبر اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک ایسا سازگار ماحول بنانے کے لیے پرعزم ہے جو برآمد کنندگان کے لیے کاروبار کو آسان بنائے اور بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دے۔خطاب کے بعد اجلاس میں سوال و جواب کا سیشن ہوا جہاں چیمبر کے ممبران نے مختلف تجارتی مسائل پر گفتگو کی اور ٹی ڈی اے پی کی آئندہ حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔صدر لاہور چیمبرابوزر شاد نے چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی کو ان کے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ٹی ڈی اے پی اور لاہور چیمبر کے درمیان قریبی تعاون سے کاروباری برادری کو مزید سہولتیں فراہم کی جا سکیں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برآمدات کے فروغ اور عالمی منڈیوں میں پاکستان کے تجارتی مقام کو مستحکم کرنے میں ٹی ڈی اے پی کا کردار نہایت اہم ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاہور چیمبر
پڑھیں:
مسیحی برادری (کل )ایسٹر کا مذہبی تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کل (اتوار )کو ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی،اس دن کی مناسبت سے گر جا گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی ،لاہور سمیت ملک بھر کے گر جا گھروں کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی آج اتوار کو اپنا تہوار ایسٹر مذہبی جوش و خروش سے منائیں گے۔ ایسٹر روزوں کے ایام کے بعد منایا جانے والا مسیحی تہوار ہے۔ اس سے قبل 40روزے رکھے جاتے ہیں۔(جاری ہے)
ایسٹر کو عید پاشکا یا عید قیامت المیسح بھی کہا جاتا ہے۔اس دن کی مناسبت سے مسیحی عبادتگاہوں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی ۔لاہور سمیت ملک بھر میں آج کے دن کے لئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ۔مسیحی عبادتگاہوں کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جسکے تحت گرجا گھروں کے اندر اور باہر پولیس اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ عبادت کیلئے آنے والوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔ گرجا گھروں کی طرف آنے والے راستوں پر ناکے لگائے جائیں گے جبکہ پولیس اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز اطراف میںپیٹرولنگ کریں گے۔