وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی ہم منصب محمد بن عبداللّٰہ الجدعان سے ملاقات کی ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق سینیٹر محمد اورنگزیب پہلی اعلیٰ سطح سالانہ’العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز‘ کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستانی اور سعودی وزراء خزانہ کے درمیان ملاقات تاریخی شہر العلاء میں کانفرنس کےموقع پر ہوئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں سعودی وزیر مملکت اور رکن کابینہ ڈاکٹر حمد محمد الشیخ اور پاکستان کے وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بھی شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اقتصادی تعاون کے فروغ کےلیے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق اس دوران فریقین نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے خزانہ نے بنیادی ڈھانچے، توانائی، ٹیکنالوجی اور مالیات کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا اور سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی مواقع کی راہ ہموار کرنے کےلیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ دوستانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کے تسلسل کی عکاس تھی، اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے امکانات روشن ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ کے

پڑھیں:

علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب

— فائل فوٹو

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملک بھر سے آئے شوریٰ کے ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا 3 روزہ پارٹی کنونشن ہوا جس کے دوسرے روز صوبائی و شعبہ جاتی کارگردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔

اعلامیے کے مطابق آج 20 اپریل کو نئے چیئرمین کے لیے الیکشن ہوا جس میں ملک بھر کے 120 اضلاع سے آئے پارٹی عہدیداران نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وزیراعظم سے یو اے ای کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم
  • پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات ‘ تعلقات مضبوط بنانے کے غزم کا اعادہ
  • پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
  • امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت
  • علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
  • محسن نقوی اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال