کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ابتدائی معلومات کے مطابق تین نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چھیپا حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام نے کہا کہ مقتول اہلکار کی شناخت 40 سالہ عمران کے نام سے کی گئی، مقتول پولیس اہلکار عمران یونیفارم میں ملبوس ہے۔ ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید اہلکار وردی میں ملبوس اور تھانہ منگھوپیر کے علاقے میں ڈیوٹی پر معمور تھا، ابتدائی معلومات کے مطابق تین نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ترجمان ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ مزید تفتیش کی جا رہی ہیں، موقع واردات سے 7 خول ملے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار
پڑھیں:
کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی
کراچی:شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ گلی نمبر 20 میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
ایس ایچ او شیرشاہ نند لعل نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ محلے میں جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں 4 افراد 35 سالہ عبدالعزیز ، 33 سالہ عذیر ، 22 سالہ اعظم اور 19 سالہ عبداللہ زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے اور اس حوالے سے زخمی افراد کے بھی بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔