سیب زیادہ صحت بخش ہے یا اس کا جوس فائدہ مند؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
سیب کو قدرت نے غذائی اجزا کا ایک مکمل خزانہ بنایا ہے، جو صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتا ہے۔
مشہور کہاوت ’’دن میں ایک سیب، ڈاکٹر کو دور رکھے‘‘درحقیقت اس پھل کی افادیت کو ظاہر کرتی ہے،لیکن ایک سوال جو اکثر ذہن میں آتا ہے وہ یہ ہے کہ سیب کھانا زیادہ فائدہ مند ہے یا اس کا جوس پینا؟
ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ سیب کھانے سے زیادہ فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں، کیونکہ فائبر سے بھرپورقدرت کی یہ نعمت سیب نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور آنتوں میں مفید بیکٹیریا کی افزائش میں مدد دیتا ہے۔
اسی طرح سیب جسم میں آئرن کی کمی کو پورا کر کے خون کی کمی (انیمیا) سے بچاتا ہے۔سیب میں قدرتی مٹھاس ہونے کے باوجود اس میں شوگر اور کیلوریز کی مقدار متوازن ہوتی ہے، جو وزن کو بڑھنے سے روکتی ہے جب کہ سیب کولیسٹرول کم کرنے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
سیب کا جوس نکالنے کے دوران فائبر ضائع ہو جاتا ہے، جو کہ درحقیقت نظام ہاضمہ کے لیے ضروری ہے۔ اسی طرح جوس بنانے کے لیے عام طور پر 4 سے 5 سیب استعمال ہوتے ہیں، جس سے شوگر کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے، جو ذیابیطس اور مٹاپے کا سبب بن سکتی ہے۔
سیب کھانے سے زیادہ دیر تک پیٹ بھرا رہتا ہے، جبکہ جوس پینے کے بعد جلد دوبارہ بھوک محسوس ہوتی ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق سیب کو کھانے کی صورت میں استعمال کرنا جوس پینے کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہے۔ اگر آپ جوس پینا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ اس میں فائبر برقرار رہے اور چینی شامل نہ کی جائے تاکہ صحت کے فوائد حاصل کیے جا سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانےکا امکان ہے جب کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اورمرطوب رہنے کی پیشگوئی ہے۔ماہرین صحت نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی کے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری صبح 11 سے شام 4 بجے تک شہری غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41 ، نواب شاہ 42، سکھر 40 ، ملتان 39، لاہور 38، پشاور میں 33 اور کوئٹہ میں 24 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ،گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔