جماعت اسلامی جلد صوبہ بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی، عبدالواسع
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ آج ہمارے معاشرے میں قتل و غارت گردی، بدامنی، لاقانونیت، ٹارگٹ کلنگ اور ظلم کا نظام قوم پر مسلط ہے، موجودہ صورتحال اسلامی نظام سے دوری کا شاخسانہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، جنرل (ر) پرویز مشرف اور تبدیلی کی دعوے دار تحریک انصاف کی حکومتوں میں آنے کے بعد اپنے منظور نظر صنعتکاروں کو نوازتے ہوئے ان کی مہنگی آئی پی پیز کے ساتھ شرمناک معاہدوں کے زریعے قوم کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا ہے لیکن اس کے باوجود ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں عوام 12 اور بعض علاقوں میں 18 گھنٹوں کی طویل ترین ناروا لوڈشیڈنگ سے دوچار ہیں جس کے خلاف جماعت اسلامی جلد صوبہ بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی۔ آج ہمارے معاشرے میں قتل و غارت گردی، بدامنی، لاقانونیت، ٹارگٹ کلنگ اور ظلم کا نظام قوم پر مسلط ہے، موجودہ صورتحال اسلامی نظام سے دوری کا شاخسانہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے پیربالاورسک روڈ پرجماعت اسلامی این اے28 پشاورکے تحت منعقدہ ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کےضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ،این اے28کے امیر افتخاراحمدخان اور زونل امیر وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایک طرف ملک پر فارم47کےنتیجے میں مسلط وفاقی حکومت صوبے کے عوام کو مسلسل نظرانداز کررہی ہے اور صوبے کو اس کے آئینی حقوق سے محروم رکھا ھے جبکہ دوسری طرف گزشتہ 12سالوں سے تبدیلی اور انصاف کے نام پر برسراقتدار صوبائی حکومت کی ترجیحات میں عوام کو ریلیف کی فراہمی دور دور تک نظر نہیں آرہی ہے۔مقررین نے کہا کہ عوام کو صحت ،تعلیم، روزگار اور امن وامان کی فراہمی حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ھے ان حالات میں حکمرانوں کے مظالم سے نجات کے لئے قوم کو متحدہوناپڑے گااوراس وقت قوم کے پاس حقیقی تبدیلی کے لئے جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں بچاھے
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ خاموش ہے، منعم ظفر خان
ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ غزہ میں عالمی امدادی اداروں کو بھی تحفظ حاصل نہیں اور نہ ہی عالمی عدالت کے فیصلے پر کوئی عمل کرا سکا، او آئی سی بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ عرب لیگ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ اور عالمی ادارے خاموش ہیں۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس میں یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں عالمی امدادی اداروں کو بھی تحفظ حاصل نہیں اور نہ ہی عالمی عدالت کے فیصلے پر کوئی عمل کرا سکا۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ عرب لیگ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ منعم ظفر نے کراچی میں پانی کی عدم دستیابی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 17 سال سے حکومت میں بیٹھے لوگ شہر کا حق ادا نہیں کر رہے، مرمت کے نام پر پانی بند ہے لیکن ٹینکرز مافیا کو مل رہا ہے۔