ویب ڈیسک : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبدااللہ الجدعان سے ہونے والی ملاقات میں پاک سعودیہ دو طرفہ اقتصادی و معاشی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

 وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات سعودی شہر العلا میں ہونیوالی کانفرنس کے موقع پر ہوئی ، جس میں پاک سعودیہ دو طرفہ اقتصادی و معاشی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا، ساتھ ہی پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ مستقبل کے لیے اقتصادی تعلقات کے فروغ کا عزم کیا گیا۔ سعودی وزیر خزانہ نے وزیر خزانہ پاکستان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ 

لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے

سعودی وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

ملاقات میں سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ  ڈاکٹر حمد محمد الشیخ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون کے فروغ اور مشترکہ خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خزانہ نے بنیادی ڈھانچے، توانائی، ٹیکنالوجی اور مالیات کے شعبوں میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی مواقع کی راہ ہموار کرنے کے لیے مسلسل رابطے اور مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔  

گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت، تحقیقات شروع

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ دوستانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کے تسلسل کی عکاس تھی ۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کیا گیا

پڑھیں:

اصلاحاتی اقدامات سے معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی؛ محمد اورنگزیب

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی۔

  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت میں استحکام پائیدار ترقی کی جانب پیشرفت ہے، اصلاحاتی اقدامات سے معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی بدولت معیشت مضبوط ہوئی،برآمدی صنعتوں میں بہتری سے زرمبادلہ میں اضافہ دیکھنے کو ملا، سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتماد بحال ہونے سے کاروبار کو فروغ ملا۔ 

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

 وزیرخزانہ نے کہا کہ  ڈیجیٹل معیشت اور ای کامرس سے کاروباری سرگرمیوں میں وسعت آئی،وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی۔ انہو ں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ پر پچھلے ہفتے اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبوں کی مشاورت آگ بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف مطالبے پر سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کرچکے ،وزیر خزانہ
  • سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے: وزیر خزانہ
  • وزیرخزانہ کا معاشی اصلاحات پرزور، این ایف سی پر جنوری تک پیش رفت کا اعلان
  • وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی:محمد اورنگزیب
  • اصلاحاتی اقدامات سے معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی؛ محمد اورنگزیب
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • وفاقی وزیر داخلہ کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
  • وفاقی وزیر داخلہ کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
  • وزیرِ اعظم کی صدر ترکمانستان سے ملاقات، تجارتی و اقتصادی روابط مضبوط بنانے کا عزم
  • گلوبل ڈویلپمنٹ فنانس کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیر خزانہ سعودی عرب روانہ