سستی اشیاء کی فراہمی، لاہور میں 10 ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے لاہور میں 10 رمضان ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرصدارت رمضان بازاروں کے انتظامات پر اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈی او انڈسٹری، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور جی ایم ماڈل بازار نے شرکت کی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں شہر میں 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے، ہر تحصیل میں ایک ماڈل بازار ہوگا جس میں 10 دکانیں ہوں گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماڈل بازار کی 7 دکانوں پر پھل، سبزیاں، دالیں، مصالحے اور دیگر اشیاء دستیاب ہوں گی جبکہ 3 دکانیں گوشت کیلئے مختص ہوں گی۔
ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں دکانداروں کو اشیاء تھوک نرخوں پر فراہم کی جائیں، مارکیٹ کمیٹی کے نرخ نامہ کے تحت معیاری اشیاء شہریوں کو فراہم کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بازار میں خواتین، بزرگ شہریوں اور عام صارفین کیلئے الگ الگ کاؤنٹرز ہوں گے، 24 فروری تک تمام انتظامات مکمل کرلیے جائیں۔
مزیدپڑھیں:ایک لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تیاریاں مکمل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ماڈل بازار
پڑھیں:
حج آپریشن کے دوران عازمین کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
شاہدسپرا: دارالحجاج لاہور نکلسن روڈ میں 21اپریل سے ویکسینیشن کا عمل شروع ہو گا، عازمین حج کو گرن توڑ بخار، انفلوئنزہ اور پولیو کی ویکسینیشن کروانا لازمی قرار دیا گیا۔
عازمین کو ویکسنیشن کروانے پر پیلے رنگ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، حکومت نے 65سال سے زائد عازمین حج کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایات کی۔
تمام عازمین کو حج پرواز سے 10روز قبل ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا ہو گا، دارالحجاج لاہور میں ہفتہ کے 7روز تک ویکسینیشن کی سہولت میسر ہو گی، حج پرواز سےقبل عازمین کو سم، شناخت لاکٹ ودیگر کوائف بھی حاصل کرنا ہوں گے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد