UrduPoint:
2025-04-22@06:23:53 GMT

میران شاہ، شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں چار فوجی ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

میران شاہ، شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں چار فوجی ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں شدت پسندوں کی طرف سے کیے گئے ایک حملے میں چار فوجی مارے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جوابی کارروائیوں میں پندرہ جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ اور جنوبی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں جنگجوؤں کے ساتھ شدید جھڑہیں ہوئیں، جن میں شدت پسندوں کو پسپا کر دیا گیا۔

ہتھالہ میں نو شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ میران شاہ میں چھ جنگجو مارے گئے۔ فوج کے بیان کے مطابق میران شاہ میں کی گئی کارروائی میں جنگجوؤں کے حملوں میں چار فوجی بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے تاکہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

مزید کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اسلام آباد میں قائم تحقیقاتی گروپ سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کے مطابق سن 2024 میں پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں 1,600 سے زائد افراد مارے گئے، جو تقریباً ایک دہائی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں تھیں۔

دہشت گردی کے زیادہ تر واقعات افغانستان اور ایران سے متصل پاکستان کے مغربی سرحدی علاقوں میں ہوئے۔

میران شاہ میں فوجی اڈے پر حملہ

یہ حملہ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں واقع ٹل فورٹ پر مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کیا گیا۔

ایک انٹیلی جنس اہلکار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر خبر رساں اداے اے ایف پی کو بتایا، "دو درجن سے زائد مسلح شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔" پاکستان فوج کا ردعمل کیا ہے؟

آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ میران شاہ میں جھڑپ کے دوران ایک افسر سمیت چار فوجی مارے گئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

فوجی بیان کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ تاہم اس بارے میں کچھ نہ کہا گیا کہ آیا ان شدت پسندوں کے جواب میں کارروائی کی گئی تھی۔

تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یاد رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں وہاں کیے گئے ایک حملے میں کم از کم 18 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری علیحدگی پسند دہشت گردوں نے قبول کی تھی۔

دسمبر کے آخر میں پاکستانی طالبان نے افغانستان کی سرحد کے قریب ایک فوجی چوکی پر حملے کا دعویٰ کیا تھا، جس میں انٹیلی جنس اہلکاروں کے مطابق 16 فوجی مارے گئے تھے۔

پاکستان کا افغانستان پر الزام

اسلام آباد حکومت نے تشدد میں اضافے کا الزام افغان سرحد پر موجود دہشت گرد گروہوں پر لگایا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت پاکستانی طالبان جیسے گروہوں کو اپنی سرزمین سے حملے کرنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

تاہم کابل میں طالبان حکام ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، ’’افغان طالبان کی حکومت پاکستانی طالبان کو لاجسٹک، آپریشنل سہولیات اور مالی مدد فراہم کر رہی ہے، جو پاکستان کی سکیورٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔''

اے ایف پی (ع ب/ ش ر)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میران شاہ میں شدت پسندوں کے گیا ہے کہ کے مطابق چار فوجی

پڑھیں:

کراچی میں ڈکیتوں کو لوٹ مار مہہنگی پڑ گئی، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال شہری نے لوٹ مار کرنے والے ایک ڈاکو کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں  ڈاکوؤں کو شہری سے لوٹ مار کی واردات کرنا مہنگی پڑ گئی ، شہری نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن اور قائم مقام گلشن اقبال چوہدری نواز نے بتایا کہ گلشن اقبال کے علاقے بلاک تیرہ ڈی ٹو روفی ہیون کے قریب کار سوار شہری کی فائرنگ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہری اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر اپنی گاڑی میں سوار ہو رہا تھا کہ اس دوران ڈاکوؤں نے اس سے لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے کہ کار سوار شہری نے اپنے پاس موجود پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہری کی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی شناخت نبیل احمد کے نام سے ہوئی جو عادی جرائم پیشہ تھا اور اُس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے خلاف 10 مقدمات درج تھے جبکہ وہ ملیر سٹی کا رہائشی تھا۔ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس فائرنگ کرنے والے شہری کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

 شہری کی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی لاش کو ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی حملے کا منصوبہ ایک اور چیٹ روم میں لیک ہونے کا انکشاف
  • میانوالی اور مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک
  • میانوالی، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • تحریک طالبان پاکستان کا بیانیہ اسلامی تعلیمات، قانون، اخلاقیات سے متصادم قرار
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
  • بھارت، مدھیہ پردیش میں بڑھتی ہوئی ہندو مسلم کشیدگی، فورسز کی بھاری نفری تعینات
  • القسام بریگیڈ کا ایک اور مہلک حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی، ٹینکس تباہ
  • کراچی میں ڈکیتوں کو لوٹ مار مہہنگی پڑ گئی، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک
  • سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،5دہشت گرد ہلاک