1.5 ارب ڈالرکے نئے قرض پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد نئے قرض پر مذاکرات کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرےگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.5 ڈالر کے نئے رعایتی قرض کے لیے مذاکرات ہوں گے۔ نیا قرض پروگرام موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے تدارک کے لیے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم کی دبئی میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے حالیہ ملاقات میں بات چیت ہوئی تھی۔ آئی ایم ایف کا وفد نئے موسمیاتی تبدیلی قرض پروگرام پر مذاکرات کرے گا۔
پاکستانی معیشت کو 2 سال پہلے موسمیاتی تبدیلیوں سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا، آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے میں مدد کرےگا، آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات اور اہداف کا جائزہ لےگا۔
مارچ کے اوائل میں ہی آئی ایم ایف کا ایک اقتصادی جائزہ مشن پاکستان آئےگا، وفد کے پاکستانی حکام سے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات ہوں گے۔
آئی ایم ایف کو جولائی سے دسمبر تک کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائےگی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف قرض پروگرام ارب ڈالر کے لیے
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں سال 2025 کے آغاز سے ہی بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اس کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 5900 روپے اضافے کے بعد 363700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4637 روپے اضافے کے بعد 311814 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 285839 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 59 ڈالر اضافے کے بعد 3454 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا