مجھے پارٹی سے نکالے جانے کا ذمہ دار سلمان اکرم راجا ہے، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
مجھے پارٹی سے نکالے جانے کا ذمہ دار سلمان اکرم راجا ہے، شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے خود کو پارٹی سے نکالے جانے کا ذمہ دار سلمان اکرم راجا کو قرار دے دیا۔ سابق پی ٹی آئی رہنما نے شکوہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بس کان میں بات ڈالنے کی دیر ہوتی ہے اور لوگوں کی قسمت کے فیصلے ہو جاتے ہیں، مجھے نکالے جانے کا جواب پارٹی کے پاس بھی نہیں ہے۔ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو میں شیر افضل مروت نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی میں بانی کی رہائی کی نہیں، عہدے لینے کی سیاست ہو رہی ہے۔سینئر پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے اعتراف کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کان کے کچے ہیں، اقتدار کے دوران بھی پارٹی رہنماں کا ان سے یہ شکوہ رہتا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت نکالے جانے کا پی ٹی آئی
پڑھیں:
’آپ تو مردہ باپ کے انگوٹھے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے‘، شیر افضل مروت نے معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
سینیئر سیاستدان و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سینیئر صحافی معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ تو مردہ باپ کے انگھوٹے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر معید پیرزادہ کے ویڈیو بیان کا ایک لنک شیئر کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے لکھا کہ بے شرموں کی فہرست بڑھنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آڑے ہاتھوں لیا اسٹیبلشمنٹ ایکس پی ٹی آئی شیر افضل مروت علیمہ خان عمران خان معید پیرزادہ وی نیوز