سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئی تقرریوں کے بعد ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے رجسٹرار آفس نے نئے ججز کے آنے کے بعد آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔
ہفتہ کے روز جاری ہونے والے ججز روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئے ججز کے آنے کے بعد سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے 9 بینچز تشکیل دے دیے گئے۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے جاری روسٹر کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں جبکہ بینچ نمبر 2 میں جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہیں۔
رجسٹرار آفس کے مطابق بینچ نمبر 3 جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ 4 جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہے ۔
اسی طرح بینچ نمبر 5 جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ 6 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں، بینچ نمبر 7 میں جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم کو شامل کیا گیا ہے۔
رجسٹرار آفس کے مطابق بینچ نمبر 8 جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پرمشتمل ہو گا جبکہ بینچ نمبر9 جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل پر مشتمل ہے۔
رجسٹرار آفس کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 18 سے 20 فروری تک سماعت کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ججز روسٹر جسٹس اطہر من اللّٰہ جسٹس شاہد بلال جسٹس شفیع صدیقی جسٹس عقیل احمد عباسی جسٹس منصورعلی شاہ جسٹس میاں گل حسن جسٹس یحییٰ آفریدی رجسٹرار آفس سپریم کورٹ آف پاکستان کاز لسٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جسٹس اطہر من الل ہ جسٹس شاہد بلال جسٹس شفیع صدیقی جسٹس عقیل احمد عباسی جسٹس منصورعلی شاہ جسٹس میاں گل حسن جسٹس یحیی آفریدی سپریم کورٹ ا ف پاکستان کاز لسٹ سپریم کورٹ ا ف پاکستان جبکہ بینچ اور جسٹس کے مطابق
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منیب اختر نے ان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، لا افسران اور وکلا شریک ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جسٹس منصور علی شاہ جسٹس منیب اختر حلف برداری سپریم کورٹ