چین اور افریقہ سمیت “گلوبل ساؤتھ”  نمایاں طور پر ابھر رہا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز



بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے  اڑتیسویں  افریقی یونین سربراہ اجلاس کےلیے  مبارکباد کا پیغام  بھیجا۔ہفتہ کے روزشی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا  کہ موجودہ ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال میں  چین اور افریقہ سمیت “گلوبل ساؤتھ”  نمایاں طور پر ابھر رہا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران،  افریقی یونین نے افریقی ممالک کو متحد کیا ہے اور  ممالک کے انضمام کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے، علاقائی اور عالمی چیلنجوں کا فعال طور پر جواب دینے، اور “افریقہ کی آواز”بلند کرنے کی قیادت کی ہے  جس سے افریقہ کی بین الاقوامی حیثیت اور اثر و رسوخ میں اضافہ  ہوا ہے۔

انہوں نے افریقی ممالک اور عوام کو خودمختاری، ترقی اور احیاء کی راہ پر نئی اور بڑی کامیابیوں  کے حصول میں  اپنی نیک خواہشات  کا اظہار کیا ۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ 2024 میں چین اور افریقہ کے تعلقات نے  بھرپور ترقی  حاصل کی  ہے ۔ چین افریقہ تعاون  فورم کا بیجنگ سربراہ اجلاس  کامیابی سے منعقد ہوا  ، چین اور افریقہ نے نئے دور میں چار موسموں پر مبنی ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کیا    اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر میں آگے رہے ۔

انہوں نے  افریقی رہنماؤں کے ساتھ مل کر  چین اور افریقہ کی مشترکہ جدیدکاری کے لئے چھ اہم تجاویز اور “دس شراکت داری اقدامات” پر عمل درآمد کو فروغ دینے اور 2.

8 بلین سے زیادہ چینی اور افریقی عوام کو ٹھوس فوائد پہنچانے کی آمادگی کا اظہار کیا۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین اور افریقہ

پڑھیں:

شہباز شریف کا نمایاں کارکردگی پر تارکین وطن کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے امور پر ہونے والے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکج دیا ہے اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں شہباز شریف کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے امور پر خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکج دیا ہے اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی بیرون ملک پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں، مادر وطن کیلئے ان کی بڑی خدمات ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے جذبوں، وطن کیلئے محبت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے دنیا بھر میں محنت کرکے اپنا اور اپنے ملک کیلئے نام روشن کیا اور طب، تعلیم، انجینئرنگ اور کنسلٹینسی میں بطور پروفیشنل محنت کر کے رزق حلال کمایا ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ کنونشن میں اوورسیز کی بڑی تعداد میں شرکت حکومتی پالیسیوں پراعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور اُنہیں مزید سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں اور پاکستان میں اُن کی مہارت کے مطابق سرمایہ کاری کے مواقع بھی دیئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا نمایاں کارکردگی پر تارکین وطن کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ
  • پاکستان‘ افریقی ممالک میں سرمایہ کاری و تجارتی خلاء دور کرنا ہو گا: شافع حسین
  • غزہ کی صورت حال “ڈرامائی اور افسوسناک” ہے، پوپ فرانسس
  • پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھنا چاہیے: شافع حسین
  • برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتحاد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے ، رپورٹ
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
  • “چائنا فلم کنزمپشن ایئر” کا باضابطہ آغاز