غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور پڑوسی قتل؛ مقتولہ کا بھانجا گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
بھکر:
پجاب میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور اس کے پڑوسی کو قتل کردیا، پولیس نے مقتولہ کے بھانجے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر دہرے قتل کا واقعہ نواحی علاقے چک نمبر 12 میں پیش آیا، جس میں 35 سالہ سمیرا بی بی اور اس کے 25 سالہ پڑوسی آفاق کو قتل کردیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران اور نفری جائے وقوع پر پہنچے اور مقتولہ کے بھانجے کو گرفتار کرکے قتل میں استعمال ہونے والی 30 بور پستول برآمد کرلی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قاتل، مقتولہ سمیرا بی بی کا بھانجا ہے جب کہ مقتولہ سمیرا بی بی 3 بچوں کی ماں اور پڑوسی مقتول آفاق غیر شادی شدہ تھا۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ پولیس کے زخمی میاں بیوی افسران کی شادی کی دوسری سالگرہ اسپتال میں منائی گئی
شکارپور کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی پارس بکھرانی، ڈی ایس پی ظہور سومرو اور 2 دیگر اہلکار سکھر کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق چاروں کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی سالگرہ کے روز پولیس افسر جوڑا ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا
شکارپور آپریشن میں زخمی ہونے والے میاں بیوی ڈی ایس پیز کی شادی کی دوسری سالگرہ اسپتال میں منائی گئی۔ میئر سکھر اور اسپتال کا عملہ بھی ڈی ایس پیز کی خوشیوں میں شریک ہوئے، آئی جی سندھ نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔
پارس بکھرانی سندھ پولیس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ہیں اور اس وقت ایس ڈی پی او حیدری، لاڑکانہ کے طور پر تعینات ہیں۔ وہ کشمور اور کندھ کوٹ سے تعلق رکھتی ہیں اور سکھر میں پلی بڑھی ہیں، انہوں نے انگریزی ادب میں بیچلر اور ماسٹر ڈگریاں حاصل کیں۔
وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور کمیونٹی سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے جانی جاتی ہیں، اور خواتین پولیس افسران کے لیے ایک رول ماڈل سمجھی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی میاں بیوی جنہوں نے گاڑی پر 22 ممالک کا سفر کرکے ریکارڈ قائم کردیا
ظہور سومرو بھی سندھ پولیس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ہیں اور اسی رینک پر اپنی اہلیہ کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
دونوں افسران نے حال ہی میں شکارپور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ایک خطرناک آپریشن میں شانہ بشانہ حصہ لیا، جس کے دوران دونوں زخمی ہوگئے۔ ان کی اس غیر معمولی بہادری اور پیشہ ورانہ لگن کو خوب سراہا گیا ہے۔
دونوں پولیس افسران کی شادی 10 دسمبر 2023 کو ہوئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 9 اور 10 دسمبر 2025 کو جب یہ پولیس مقابلہ ہوا اور وہ زخمی ہوئے، تو یہ ان کی شادی کی دوسری سالگرہ کا موقع تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسپتال افسر ڈی ایس پی سالگرہ سکھر سندھ پولیس شادی شکارپور کچے کے ڈاکو مقابلہ میاں بیوی