راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ئ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین سے صلح ہونے کا دعویٰ کیا ہے لیکن شعیب شاہین نے صلح کرنے سے انکار کر دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر ہم نے صلح کر لی ہے،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شعیب شاہین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام لیکر مجھے بھگوڑا کہا ہے۔

جب اس بات کی تصدیق میں نے بانی پی ٹی آئی سے کی تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا نہیں کہا ہے ۔میں نے پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کو منع کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کانام لیکر ایسی باتیں نہ کیا کریں۔ شعیب شاہین روزانہ مجھے ٹی وی پروگرامز اور سوشل میڈیا پر ٹارگٹ کرتا رہتاہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے اور ہم نے صلح کر لی ہے۔

جب اس موقع پر صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ خود ہی مکا مارا اور خود ہی صلح بھی کر لی؟۔اس پر فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب مکا میں نے مارا تھا تو صلح بھی میں نے ہی کرنی تھی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ میں فواد چوہدری کو کبھی معاف نہیں کروں گا، فواد جھوٹ بول کر گیا ہے میں نے اس سے کوئی صلح نہیں کی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کہا کہ فواد چوہدری بھگوڑا ہے۔ مجھے تھپڑ مارا اس سے زیادہ اس کو جواب مل گیا ہے۔فواد چوہدری پلاننگ کرکے آیا تھا اس نے مجھ پر حملہ کیا ہے۔ میرا ان سے کوئی راضی نامہ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا فواد چوہدری کی جانب سے مجھے مارنے کی شکایت نہ تو میں پولیس کو کروں اور نہ ہی پارٹی کو کروں گا۔ فواد چوہدری کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین نے دعویٰ کیا کہ میں نے فواد چوہدری کے حملے کا چار گنا جواب اسی وقت دیدیاتھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس جھگڑے کی مذمت کی ہے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی عمران خان فواد چوہدری کا شعیب شاہین کہنا تھا کا کہنا تھا کہ

پڑھیں:

کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے: طلال چوہدری

وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹو

وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں غیرملکی فوڈ چین پر 20 کے قریب حملے کے واقعات ہوئے۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فوڈ چین پر حملوں پر 12 ایف آئی آردرج ہوئیں اور 142 افراد گرفتار ہوئے، اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے، 15 افراد گرفتار ہوئے۔

نارتھ کراچی، انٹرنیشنل فوڈ چین ریسٹورنٹ پر حملے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی نارتھ کراچی میں گذشتہ روز انٹر نیشنل فوڈ چین...

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ معافی تلافی کرنے لگے، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کل سے  پورے پاکستان میں کوئی واقعہ نہیں ہوا، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے خود کو ان واقعات سے علیحدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد اپنے کیے عمل پر شرمندہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مولانا فضل الرحمن کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد کرنے سے انکار
  • شعیب شاہین کی ایک بار پھر فواد چوہدری پر لفظی گولہ باری
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو آذربائیجان پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
  • ’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
  • فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے، شعیب شاہین کی سابق وفاقی وزیر پر تنقید
  • بانی پی ٹی آئی 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں،شیرافضل مروت کا بڑا دعویٰ
  • فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ، شعیب شاہین
  • عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوی، وزیراعظم ویڈیو لنک پر پیش ، سخت جرح
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے: طلال چوہدری
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم شہباز شریف پر جرح