Nawaiwaqt:
2025-04-22@09:45:55 GMT

20ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوسرے روز کاآغاز

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

20ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوسرے روز کاآغاز

سی بی ڈی پنجاب کے تعاون سے ٹی ڈی سی پی کے زیر اہتمام 20ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوسرے روز کا شاندار آغاز ہو گیا۔سی او او سی بی ڈی پنجاب برگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ اور دیگر اعلیٰ افسران فلیگ آف میں شریک ہوئے ، ریلی میں سٹاک کیٹیگری اے، بی، سی، ڈی میں79ریسرز بھرپور شرکت کر رہے ہیں،سی بی ڈی پنجاب کی ریسنگ ٹیم بھی سٹاک کیٹیگری اے اور بی میں میدان میں اپنی مہارت دکھائیں گے۔ ریسرز کو تقریباً250کلومیٹر کا فاصلہ کم سے کم وقت میں طے کرنا ہے،پچھلے سال کے چیمپئن بلال چوہدر ی اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار ہیں جبکہ محمد اللہ مروت، عقیل احمد، آصف امام، سعید شاہوانی اور حاتم وڑائچ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔سی بی ڈی پنجاب ریسنگ ٹیم میں تجربہ کار ریسرز عقیل احمد، حاتم وڑائچ اور عثمان ندیم شامل ہیں، دوسرے دن کی تمام گاڑیاں ٹریک پر جا چکی ہیں، چولستان جیپ ریلی میں ایران سے بین الاقوامی ریسرز اور خواتین ڈرائیورز نے بھی شرکت کی،سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہے۔سی او او سی بی ڈی پنجاب برگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ کا کہنا ہے کہ چولستان جیپ ریلی ایک تہوار کی صورت اختیار کر چکی ہے، اس سے جنوبی پنجاب اور پورے صوبے کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، سی بی ڈی پنجاب اور ٹی ڈی سی پی سیاحت کے فروغ کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سی بی ڈی پنجاب

پڑھیں:

آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ غزہ و فلسطین میں بہتا ہوا بے گناہ مسلمانوں کا خون، چیخیں مارتی ماں، معصوم بچوں کی لاشیں، اور تباہ شدہ گھروں کے یہ سب صرف ایک خطے کا المیہ نہیں بلکہ یہ پوری مسلم امہ کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں غزہ میں جاری حالیہ جارحیت ،او آئی سی قرار داد اور شراکہ تنظیم اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی، فلسطینی شہدا بچے، مردوں اور خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی، شرکاء ریلی سے صوبائی رہنما حسن رضا اور ضلعی صدر علی مصدق نے کہا کہ غزہ و فلسطین میں بہتا ہوا بے گناہ مسلمانوں کا خون، چیخیں مارتی ماں، معصوم بچوں کی لاشیں اور تباہ شدہ گھروں کے یہ سب صرف ایک خطے کا المیہ نہیں بلکہ یہ پوری مسلم امہ کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے، ہر دن ایک قیامت ہے جو فلسطینی مسلمانوں پر ٹوٹتی ہے اور ہر رات ایک اندھیرا ہے جو ہماری بے حسی کو مزید عیاں کرتا ہے لیکن سب سے زیادہ تکلیف دہ منظر وہ نہیں جو غزہ میں ہے بلکہ وہ خاموشی ہے جو مسلم وعرب حکمرانوں کے محلات میں گونج رہی ہے، وہ زبانیں جو کبھی اسلام کے دفاع کی بات کرتی تھیں آج سامراجی طاقتوں کے تلوے چاٹنے میں مصروف ہیں۔

رہنمائوں نے کہا کہ وہ ہاتھ جو مظلوم کی مدد کیلئے اٹھنے چاہیے تھے آج صرف کاروباری معاہدوں پر دستخط کرنے کیلئے حرکت میں آتے ہیں، قرآن ہمیں بار بار یاد دلاتا ہے اللہ کو ظالموں کے اعمال سے غافل نہ سمجھو، غزہ کی مائیں اپنے بچوں کو کفن پہنا کر دفنا رہی ہیں اور تم چمکتی میزوں پر بیٹھ کر سودے طے کر رہے ہو تمہاری فوجیں اپنے ہی عوام کو دبانے میں مصروف ہیں، لیکن فلسطین کیلئے ایک قدم نہیں اٹھتا، جان لو وقت قریب ہے جب یہ خاموشی تمہارے لیے وبال بنے گی، جب زمین کانپے گی اور اللہ کا قہر تم پر نازل ہوگا یہ وقت ہے جاگنے کا، ابھی بھی وقت ہے کہ اپنے دلوں کو جھنجھوڑو ظلم کے خلاف کھڑے ہو جاو، مظلوم کا ساتھ دو ورنہ وہ دن دور نہیں جب تاریخ تمہیں رسوائے زمانہ قرار دے گی۔
 

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن اور قوم پرست جماعتیں عوام میں اضطراب نہ پھیلائیں‘چولستان کینال منصوبے پر کاپچھلے سال سے رکا ہوا ہے.مرادعلی شاہ
  • سعودی عرب: سیاحت کے شعبے میں 41 پیشوں کو مقامی بنانے کا فیصلہ
  • ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے ہل چل سے بھرپور پہلے 100 دن
  • چولستان میں پہلی بار نایاب کیراکل بلی کی موجودگی؛ ویڈیو سامنے آ گئی
  • لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
  • لاہور، آئی ایس او کی اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی
  • باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم
  • باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم