کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں امن چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق چھیپا حکام نے بتایا کہ  فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہونے والا اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا حکام نے کہا کہ مقتول اہلکار کی شناخت 40 سالہ عمران کے نام سے کی گئی، مقتول پولیس اہلکار عمران یونیفارم میں ملبوس ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ  شہید اہلکار وردی میں ملبوس اور تھانہ منگھوپیر کے علاقے میں ڈیوٹی پر معمور تھا، ابتدائی معلومات کے مطابق تین نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے شہید کیا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ ایس پی منگھوپیر ڈویژن ہمراہ ایس ایچ او موقع پر موجود ہیں ، مزید تفتیش کی جارہی ہیں، موقع واردات سے 7 خولز ملے ہیں ، شہید اہلکار قانونی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس اہلکار

پڑھیں:

کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی

— فائل فوٹو

کندھ کوٹ کے گاؤں الف بجارانی میں گھر پر فائرنگ سے 17 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب پولیس کو تھرپارکر کے گاؤں محمد علی سمیجو میں کنویں سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس اس حوالے سے گاؤں کے افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: انسدادِ پولیو مہم پر مامور پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • کراچی میں ڈکیتوں کو لوٹ مار مہہنگی پڑ گئی، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی