پاکستان موسمیاتی چینلجز سے نبرد آزما، عالمی برادری وعدے پورے کرے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات ہیں،متعلقہ شعبوں میں اہم امور پر کام جاری رکھیں گے
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کلائمیٹ فنانسنگ ایک اہم جزو ہے، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہپاکستان موسمیاتی چینلجز سے نبرد آزما ہے، عالمی برادری وعدے پورے کرے ۔پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحیی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کی جانب سے پاکستان میں جاری کام کو سراہا اور پائیدار ترقی و موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے 2022کے سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے عالمی حمایت اکٹھا کرنے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے کردار کو سراہا۔انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے ساتھ قریبی تعاون اور شراکت داری میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے مضبوط سیاسی عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کلائمیٹ فنانسنگ ایک اہم جزو ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ ترقی یافتہ ممالک اس سلسلے میں اپنے وعدوں کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ مختلف منصوبوں پر عملدرآمد سمیت موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اہم امور پر کام جاری رکھے گا۔ شہباز شریف نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول کے لیے مالیاتی فرق کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کے ذریعے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی آواز اور نمائندگی بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی، وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور اعلی سرکاری حکام بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں: اقوام متحدہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ اور دیگر ذرائع سے جمع اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ عالمی سطح پر مردوں کی متوقع عمر اگر 71 سال ہے تو خواتین 76 برس تک جیتی ہیں، یعنی مردوں سے اوسطاً 5.3 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں پیدائش کے بعد متوقع عمر 73.5 سال ہے جبکہ پاکستان میں دونوں صنفوں کی مجموعی اوسط عمر تقریباً 68 سال ریکارڈ کی گئی ہے، یعنی عالمی اوسط کے مقابلے میں پاکستانی ساڑھے پانچ سال کم زندہ رہتے ہیں۔
ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس کتنی ہوگی؟جانیے
مزید :