بہاولپور:چولستان میں زرعی ترقی کے حوالے سے "گرین پاکستان” منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں کسانوں کو زرعی سہولتیں ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کا افتتاح آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیا۔
آرمی چیف نے اس منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف پنجاب کی زرعی صنعت کے لیے ایک اہم قدم ہے بلکہ پورے ملک کی زرعی ترقی کی بنیاد بھی ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج ملک کی معاشی ترقی کے لیے اپنی مکمل حمایت فراہم کرے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس منصوبے کے ذریعے کسانوں کی فلاح اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی بات کی اور کہا کہ یہ اقدام زراعت کے شعبے میں انقلاب لانے کی ایک شروعات ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

مسیحی برادری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

مسیحی برادری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔

ایسٹر کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے ساتھ مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مسیحی برادری کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے ایسٹر کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں کے باہر خصوصی سکیورٹی انتظامات۔#WeRIslamabadpolice #Easter #Islamabad pic.twitter.com/iQbxejNWLl

— Islamabad Police (@ICT_Police) April 20, 2025

وزیراعظم نے کہا کہ یقین ہے مسیحی برادری پُرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔

ایسٹر کی موقع پر اسلام آباد میں واقع گرجا گھروں کے باہر سیکیورٹی کے خصوصی انتطامات کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس ایسٹر ایسٹر تہوار پاکستان وزیراعظم پاکستان

متعلقہ مضامین

  • نہری منصوبہ، پانی کی تقسیم نہیں، قومی بحران کا پیش خیمہ: مخدوم احمد محمود 
  • اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کا سخت پیغام غلطی سے پی ٹی آئی رکن کو بھی ارسال
  • گرین اور بلیک کے بعد اب نیلی چائے، حیرت انگیز فوائد
  • علامہ اقبال کا پیغام حریت آج بھی ہمارے لیے راہ نجات ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • کوئی منصوبہ چاروں بھائیوں کو اعتماد میں لئے بغیر مکمل نہیں ہونا چاہئے: پرویز اشرف
  • پاک فوج کردار،مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے ،آرمی چیف
  • مسیحی برادری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے
  • مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، صدر مملکت کا ایسٹر پر پیغام
  • دنیا نے زراعت میں ترقی کی، ہم وقت ضائع کرتے رہے: شہباز شریف
  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے مہارت اور اعلیٰ اوصاف ثابت کئے: آرمی چیف