رانی پور کے قریب کوچ الٹ گئی، 10 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسکرین گریب
قومی شاہراہ پر رانی پور کے قریب کوچ الٹ گئی، حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق 7 زخمیوں کی حالت نازک ہے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار مسافر کوچ پنجاب سے سیہون جا رہی تھی۔
نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہو گئی۔
اس سے قبل نواب شاہ کے آمری روڈ فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق کے قریب
پڑھیں:
کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
— فائل فوٹوکندھ کوٹ کے گاؤں الف بجارانی میں گھر پر فائرنگ سے 17 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب پولیس کو تھرپارکر کے گاؤں محمد علی سمیجو میں کنویں سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس اس حوالے سے گاؤں کے افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔