سندھ حکومت کا فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی: سندھ حکومت نے فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت گاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لے کر کارروائی کی جائے گی۔
موٹر وہیکل انسپیکشن کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں صوبائی حکام نے اس فیصلے کی حمایت کی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی، اور جعلی سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اس ضمن میں سندھ کے مختلف علاقوں میں ایم وی آئی سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کی حفاظت کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
سندھ حکومت کا زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات کا اعلان
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آبادگار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں ہر ممکن سہولت دیں گے، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق پر مبنی زراعت کو فروغ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت زرعی شعبے سے متعلق کراچی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ زراعت محمد بخش مہر، چیف سیکریٹری و دیگر شریک ہوئے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں زرعی ترقی، کریڈٹ اسکیمز اور ہاریوں کی معاونت پر غور کیا گیا، سندھ حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ آبادگار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں ہر ممکن سہولت دیں گے، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق پر مبنی زراعت کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشت کاروں کیلئے قرضوں کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہاریوں کیلئے بر وقت اور شفاف مالی معاونت یقینی بنائی جائے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے نئی اور اسمارٹ کراپنگ پیٹرن اختیار کرنے کی تاکید کی۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق فصلوں کے پیٹرن بدلنے پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ غیر شفافیت یا ہاریوں کے فنڈز میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔