پی آئی اے کی نجکاری جون میں متوقع: حکومت نے نئی حکمت عملی مرتب کر لی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد: پی آئی اے کی نجکاری میں اب ایک اہم تبدیلی کی گئی ہے، حکومت نے اس عمل کو اکتوبر کے بجائے جون میں مکمل کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نجکاری کمیشن کو نئے ٹاسک سونپتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کی مالی حالت کو بہتر بنانے کے اقدامات کے بعد نجکاری کی جائے گی۔ امریکا کے روٹس کھولنے کے لیے سیکورٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اور امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں پاکستان کا دورہ کر سکتا ہے۔
اس کے علاوہ پی آئی اے کے طیاروں کی خریداری پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ برقرار رکھنے کے فیصلے پر آئی ایم ایف نے بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔
ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
حکومت نے ہر سطح پر افکارِ اقبال کی ترویج کا فیصلہ کیا ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم آج علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے حاضر ہوئے ہیں، جنہوں نے غلامی میں جکڑی ہوئی قوم کو آزادی اور خودی کا شعور دیا۔ حکومت نے ہر سطح پر افکارِ اقبال کی ترویج کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں وزارتِ تعلیم کو واضح ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔
لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) افکارِ اقبال کی نصاب میں شمولیت کو یقینی بنائے گا تاکہ نئی نسل علامہ اقبال کے فکر و فلسفہ سے رہنمائی حاصل کر سکے۔
مزید پڑھیں:’قوم علامہ اقبال کے افکار کی پیروی کرے‘ صدر اور وزیرِاعظم کا شاعر مشرق کی برسی پر پیغام
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’اڑان پاکستان‘ منصوبے میں فکرِ اقبال کو مرکزی حیثیت دی جائے گی اور قومی ترقی کے سفر میں اقبال کے افکار ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم فلسطینی بھائیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور پوری دنیا کو اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احسن اقبال علامہ اقبال لاہور مزار اقبال