واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے متعلق تنقیدی آرا رکھنے والے بھارتی نژاد اسکالر ایس پال کپور کو جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے اپنا معاون وزیر خارجہ بنانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کی نامزدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن کے دورے پر ہیں، اس پس منظر میں ایس پال کپور کی تقرری امریکا کی جنوبی ایشیا کے حوالے سے پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ کرتی ہے اور پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں ممکنہ طور پر سختی نظر آسکتی ہیجنوبی ایشیائی امور پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق انتظامیہ میں پہلے سے موجود دیگر افراد کی طرح ایس پال کپور بھی امریکا اور بھارت کی شراکت داری کے مضبوط حامی اور پاکستان کے سخت ناقد ہیں۔

اگر سینیٹ کی جانب سے ان کی نامزدگی کی توثیق ہو جاتی ہے تو ایس پال کپور ڈونلڈ لو کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے، اس وقت ایرک میئر بطور نگران جنوبی اور وسطی ایشیا سینئر عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی سے انکار کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ امن معاہدے کو مسترد کر دیا ہے۔
کمبوڈیا نے بھی تمام سرحدی گزرگاہیں بند کر دی ہیں، جس کی تصدیق کمبوڈین وزارت داخلہ نے کی ہے۔ وزارت کے مطابق یہ سرحدی بندش فوری طور پر نافذ ہوگی۔
دوسری جانب تھائی لینڈ کے نگراں وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی نہیں ہوئی اور فوج متنازعہ سرحد پر لڑائی جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا جمعے سے جھڑپیں روکنے پر رضامند ہیں، لیکن حالیہ پیش رفت سے یہ منصوبہ زیرِ سوال آ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • فیض حمید کا کورٹ مارشل ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، معاون خصوصی خیبر پختونخوا
  • پاکستان مخالف بھارتی فلم دھرندر کا جواب، سندھ حکومت کا ’میرا لیاری‘ فلم ریلیز کرنے کا اعلان
  • تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی سے انکار کر دیا
  • نواز شریف جدید پاکستان کے معمار ہیں، جنوبی ایشیا میں پہلی موٹروے انہی نے بنوائی: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
  • پاکستان مخالف مواد دکھانے پر بھارتی فلم ‘دھریندر ‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی
  • ڈونلدٹرمپ کے مشرقی ونگ بال روم منصوبے کے خلاف وائٹ ہاؤس پر مقدمہ
  • انڈر 19 ایشیا کپ: سمیر منہاس، احمد حسین کی سنچریز، پاکستان نے 345 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا
  • معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ کی کھلی کچہری میں عوام کی عدم دلچسپی
  • علماء مشائخ فیڈریشن کا خصوصی اجلاس اختر رسول مرکزی صدر نامزد