اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چودھری اور شعیب شاہین لڑ پڑے، فواد نے تھپڑ جڑ دیا، شعیب گر پڑے
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چودھری اور شعیب شاہین لڑ پڑے، فواد نے تھپڑ جڑ دیا، شعیب گر پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چودھری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے۔
فواد چودھری اور شعیب شاہین کی لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چودھری نے شعیب شاہین سےکہا تم ٹاؤٹ ہو، جس پر شعیب شاہین نے فواد چودھری سےکہا اپنےکام سےکام رکھو۔
فواد چودھری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا، شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ آئی۔
شعیب شاہین سے جھگڑے کے بعد فواد چودھری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شعیب شاہین
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن،فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو اجازت مل گئی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وکلا فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی کی اجازت مل گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن ہے،گیٹ1پر پہنچنے والوں میں ایم این اے ارشد ساہی، جمال احسن خان اور ملک انور تاج شامل ہیں،ایم پی اے عبدالسلام آفریدی بھی اڈیالہ جیل گیٹ1پر پہنچ گئے۔
داہگل ناکے پر ایم این اے شاندانہ گلزار کو پولیس نے روک لیا، شاندانہ گلزار کے محافظ سے کلاشنکوف برآمدہونے پر پولیس نے قبضے میں لے لیا، پولیس سے تکرار کے باوجود جیل جانے کی اجازت نہ ملنے پر شاندانہ واپس روانہ ہو گئیں۔
سندھ پر 16 سال سے حکومت ہے، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں:عظمیٰ بخاری
فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی،تینوں وکلا گیٹ5سے اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔
مزید :