26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی ضمانتوں میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں شہریار آفریدی کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، شہریار آفریدی اپنے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنما کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ، ترنول، مارگلہ، اور آبپارہ میں مختلف مقدمات درج ہیں، عدالت نے تمام مقدمات میں شہریار آفریدی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ تھانہ آبپارہ اور سیکریٹریٹ کے مقدمات کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
تھانہ مارگلہ کے مقدمے کی سماعت 8 اپریل تک اور تھانہ ترنول و دیگر مقدمات کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے فیصلہ کیا کہ تمام ضمانتوں کو دیگر ملزمان کی ضمانتوں کے ساتھ اکٹھا سنا جائے گا۔
جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کا علم میرے لیڈر نے اٹھایا ہوا ہے، ہم عدالتوں میں رہ کر تمام جھوٹے مقدمات کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں کسی کو حق گوئی پر ذلیل نہیں کیا جانا چاہیے۔
شہریار آفریدی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت چور دروازے سے اقتدار میں آئی ہے اور پنجاب میں دفعہ 144 لگا کر پی ٹی آئی کے کارکنان کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھانی چاہیے اور وقت کی ضرورت ہے کہ ملک کی بنیادوں کو ٹھیک کیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہریار آفریدی کہا کہ
پڑھیں:
اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور
انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس سٹیشن کو جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں، جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس سٹیشن کو جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔ عدالت نے تینوں مقدمات میں اسد عمر کے پرانے ضمانتی مچلکے بحال کر دیئے، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2 ماہ پہلے اسد عمر کے پیش نہ ہونے پر ضمانت کی درخواستیں خارج ہوئی تھیں۔ اسد عمر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پرانے ضمانتی مچلکے بحال کئے جائیں، اسد عمر گزشتہ دنوں بیمار تھے۔