راولپنڈی:

ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 79 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔
 

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی اداروں اور دیگر علاقوں میں منشیات اسمگلنگ اور فروشی کے خلاف کارروائی جاری ہے، اس دوران اینٹی نارکوٹکس فورس نے 8 مختلف آپریشنز کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 79 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی  63.

402 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
راولپنڈی میں 2 مختلف یونیورسٹیوں کے قریب 2ملزمان سے 200 گرام آئس اور 172 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

منشیات اسمگلنگ کی دیگر کارروائیاں
لاہور میں ایک کارگو آفس سے تھائی لینڈ سے بھیجے گئے پارسل میں گھریلو سامان میں چھپائی گئی 230 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح سیالکوٹ میں ڈسکہ کے قریب موٹرسائیکل  سے 33.6 کلو چرس اور 4.8 کلو افیون برآمد کرکے  2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اُدھر ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار 2 خواتین سے 15.6 کلو چرس برآمد ہوئی۔

پشاور میں رنگ روڈ پر واقع کوریئر آفس کے ذریعے فیصل آباد اور اسلام آباد بھیجے جانے والے 3 پارسلز سے  2.4 کلو افیون اور 3 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ لاہور میں کھنہ روہی نالا روڈ  کے قریب کار میں چھپائی گئی 2.4 کلو آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور میں بس اسٹاپ کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ایک کلو آئس برآمد کرکے  2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برآمد کرلی گئی کو گرفتار کے قریب

پڑھیں:

جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق

جامشورو(نیوز ڈیسک)جامشورو کی تحصیل تھانہ بولاخان کےقریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا ،حادثے میں 16 مسافر جاں بحق اور25 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ بلوچستان اور جامشورو کے سنگم پر واقع ٹونک چیک پولیس پوسٹ پر پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق گندم کی کٹائی کے بعد بدین جانے والے بھیل برادری کے 40 سے زائد افراد ٹرک میں سوار ہوکر واپس آرہے تھے کہ ٹرک کھائی میں جا گرا۔

ٹرک میں موجود گندم کی بوریاں بھی گر گئیں، حادثے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جس میں خواتین بچے شامل ہیں جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

تھانہ بولا خان ٹونک اسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان تھا جہاں کئی افراد بروقت طبی سہولت نہ ہونے کے باعث دم توڑ گئے جس کے بعد زخمی ہونے والے 5 بچوں کو سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا جہاں 4 بچے علاج کے دوران انتقال کر گئے۔

جائےحادثہ دشوار ترین ہونے کے باعث زخمیوں کو اسپتال پہنچنےمیں 4 سے 5 گھنٹے لگ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کشمش کے ڈبوں میں چھپائی گئی 2600 کلو افیون برآمد
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے: وزیراعظم
  • کل سے سات روزہ پولیو مہم کا آغاز؛2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
  • انسداد پولیو مہم شروع محفوظ مستقبل کیلیے اس وباء کاخاتمہ ضروری ہے،وزیر اعظم
  • عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی
  • پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت