’بہت امیر، بہت زیادہ نوکرانیاں‘ایلون مسک کے والد نے ارب پتی بیٹے کو برا باپ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے اپنے ارب پتی بیٹے کو برا باپ قرار دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوشوا روبن کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی گفتگو کے دوران ایرول مسک نے ایلون مسک پر الزام لگایا کہ وہ کبھی بھی اپنے بچوں کے قریب نہیں رہے اور انھیں ہمیشہ دیکھ بھال کے لیے نوکرانیوں کے حوالے کیے رکھا۔
اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کا پہلا بچہ جو 10 ماہ کی عمر میں انتقال کر گیا تھا، اس نے بھی ایک آیا کی دیکھ بھال کے دوران ہی دم توڑا۔
روبن نے انسٹاگرام پر پوڈ کاسٹ کے حوالے سے ایک پوسٹ لکھا۔ کیا ایرول مسک کے خیال میں ایلون مسلک ایک اچھے والد ہیں؟" میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ایلون مسک ایک اچھے والد ہیں؟ اس پر ایرول مسک نے جواب دیا کہ نہیں، وہ اچھے والد ثابت نہیں ہوئے۔
ایرول مسک نے کہا کہ ایلون مسک کا پہلا بچہ ایک آیا کی دیکھ بھال میں مرگیا، جو میں کہہ رہا ہوں اگر ایلون مسک یہ سب سنے تو وہ مجھے گولی مار دے یا کچھ اور کرے لیکن بہرحال میرے خیال میں یہ ٹھیک نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت امیر تھے، ان کی بہت زیادہ نوکرانیاں تھیں، ایک ہی عورت سے اس کے پانچ بچے ہوئے، پانچ بیٹے سب نوکرانیوں کے دیکھ بھال میں بڑے ہوئے، ہر ایک کی اپنی الگ آیا تھی۔
ایلون مسک کے تین مختلف خواتین سے 12 بچے ہیں، سابق بیوی کینیڈا کی لکھاری جسٹن ولسن کے ساتھ ان کا پہلا بچہ پیدا ہوا جو پیدائش کے 10 ماہ بعد انتقال کر گیا، اس کے بعد جوڑے کے ایک دفعہ جڑواں اور ایک بار ایک ساتھ تین بچے ہوئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایرول مسک نے ایلون مسک دیکھ بھال مسک کے
پڑھیں:
جیکولین فرنینڈس کی ایلون مسک کی والدہ کے ساتھ تصاویر وائرل
بالی ووڈ کی داکارہ جیکولین فرنینڈس نے ایسٹر کے موقع پر ایلون مسک کی والدہ مائے مسک کے ہمراہ ممبئی کے مشہور سدھی ونایک مندر کا دورہ کیا۔
سوشل میڈیا پر جیکولین فرنینڈس اور مائے مسک کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں جیکولین سنہرے رنگ کے لباس میں، سر پر دوپٹہ لیے نظر آرہی ہیں جبکہ مائے مسک نے پیلے رنگ کا پرنٹڈ سوٹ پہنا ہوا ہے۔ دونوں کو مندر میں پوجا کرتے اور پجاریوں سے آشرواد لیتے دیکھا گیا۔
مائے مسک ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی کتاب A Woman Makes A Plan کے ہندی ترجمے کی تقریب رونمائی میں شریک ہو رہی ہیں۔ جیکولین نے اس موقع پر کہا، ’مائے کے ساتھ مندر جانا ایک خوبصورت تجربہ تھا۔ ان کی کتاب خواتین کی ہمت اور حوصلے کی عکاس ہے، جس نے مجھے سکھایا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے۔‘
یہ دورہ جیکولین کی والدہ، کم فرنینڈس، کی وفات کے بعد ان کی پہلی عوامی شرکتوں میں سے ایک ہے۔ کم فرنینڈس کا 6 اپریل کو انتقال ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ مائے مسک نے حال ہی میں ممبئی میں اپنی 77ویں سالگرہ بھی منائی، جس میں قریبی 40 سے 50 افراد نے شرکت کی۔