حکومت کا آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد مکمل
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد مکمل کر لیا گیا۔وفاقی حکومت نےایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے، وفاقی کابینہ نےوزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کردیا،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کردیا گیا۔اب ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی کے کام کی حد تک محدود رہے گا، ایف بی آر ریونیو بڑھانے کے لیے صرف ٹیکس تجاویز پر عمل درآمد پر توجہ دے گا، ٹیکس پالیسی آفس براہ راست وزیر خزانہ وریونیو کو رپورٹ کرے گا،نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا بنانے پر کام کرے گا۔ ٹیکس پالیسی آفس ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز کا تجزیہ کرے گا،ڈیٹا ماڈلنگ،ریونیو، اکنامک فار کا سٹنگ کےذریعےٹیکس پالیسیوں،تجاویز کا تجزیہ ہوگا، آئی ایم ایف کو ٹیکس پالیسی سازی،وصولی عمل کوخودمختار رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس پالیسی آفس انکم ،سیلز ٹیکس،ایف ای ڈی سےمتعلق پالیسی رپورٹس وزیرخزانہ کو پیش کرے گا، ٹیکس فراڈکم کرنے کے لیےخامیوں پرقابو پاکر ٹیکس کے نفاذ پر توجہ دی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
غیرملکی فوڈ چین ٹیکس چوری نہیں کرتیں، طلال چوہدری
وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی فوڈ چین پر حملوں کے 20 واقعات ہوئے، شیخوپورہ میں ایک جان بھی چلی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزارت داخلہ کی طرف سے تمام صوبوں کو واضح ہدایات دی گئیں کہ لوگوں کی جانوں کی حفاظت کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس نوعیت کے واقعات میں 12 ایف آئی آرز ہوئیں اور 142 لوگ گرفتار ہوئے، اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے اور 15 لوگ گرفتار ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فوڈ چین نے 100 ملین ڈالرز سے زیادہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی، ہمارے ہوٹل اور ریسٹورنٹ ٹیکس چوری کرتے ہیں یہ غیرملکی فوڈ چین ٹیکس چوری نہیں کرتیں، اس کے فرنچائز کا مالک پاکستان سے ہے اور مسلمان ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اس فوڈ چین سے 25 ہزار لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ جتنا بھی خام مال خریدتے ہیں پاکستان کے اندر خریدتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں