چیمپئینز ٹرافی وارم اَپ میچ؛ شاداب الیون نے افغانستان کو ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
چیمپئینز ٹرافی کے گروپ اے میں سیمی فائنل کی مضبوط دعویدار افغانستان کی ٹیم کو شاداب الیون نے 144 رنز کے بڑے مارجن سے ہرادیا۔
جمعے کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلا وارم اَپ میچ کھیلا گیا، جس میں پاکستان شاہینز کی کپتانی آل راؤنڈر شاداب خان کررہے تھے۔
پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حسین طلعت، محمد عرفان خان اور محسن ریاض کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 314/8 کا بڑا مجموعہ بورڈ پر لگایا۔
حسین طلعت 70 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، اس کے بعد محسن اور عرفان نے بالترتیب 61 اور 57 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ یونٹ 38.
شاہینز کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
افغان ٹیم شاہینز سے شکست کے بعد اپنا دوسرا وارم اَپ میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 16 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔
دوسری جانب پاکستان شاہینز کا مقابلہ 17 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا سے ہوگا جبکہ اس کا دوسرا اسکواڈ اسی دن دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف ایکشن میں ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کولکتہ میں اسٹار فٹبال میسی پر مشتعل ہجوم نے بوتلیں برسا دی گئیں
لیونل میسی کے گوئٹ ٹور کے کولکتہ اسٹاپ پر جشن کی امیدیں ہنگامے میں بدل گئیں، جب سالٹ لیک اسٹیڈیم میں انتظامی کوتاہی کے باعث ہجوم پر قابو پانا مشکل ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مایوس مداحوں نے پوسٹر توڑے، بوتلیں پھینکی اور احتجاج شروع کر دیا کیونکہ انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ اسٹیڈیم میں رسائی اور نظر آنے کی سہولیات توقع کے مطابق نہیں ہیں۔
صورتحال جلد ہی کشیدہ ہو گئی اور سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ میسی صرف 10 منٹ اسٹیڈیم میں رہے اور دیگر VVIPs کے ساتھ انہیں فوری طور پر باہر نکالا گیا۔
کئی مداح جو گھنٹوں انتظار کے بعد اسٹار کو دیکھنے آئے تھے، بغیر میسی کو قریب سے دیکھے مایوس ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر منظرنامے کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں، جن میں ہنگامہ اور انتشار واضح دکھائی دے رہا ہے، اور یہ موقع جو بھارتی فٹبال کے شائقین کے لیے تاریخی اور خوشیوں بھرا ہونا چاہیے تھا، افسوسناک بنا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں