Jasarat News:
2025-04-22@11:09:14 GMT
مہران پل سے خاتون کی نعش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دریائے سندھ مہران پل سے نامعلوم عورت کی لاش برآمد اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل لے کر سول اسپتال منتقل کیا لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو توڑ دیے
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر نے بد ترین تشدد کرتے ہوئے ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔
رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق نسرین مائی کے کردار پر شک کی وجہ سے خاوند، سسر اور بیٹے نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپیتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔