وزیرداخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، دہشتگردی سمیت اہم امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ امریکا کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ دورہ امریکا میں امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے عالمی براداری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین بہترین تعلقات ہیں، جو کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امید ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی تقویت ملے گی۔
محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو اسلام آباد کے جشن بہاراں پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
علامہ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے:محسن نقوی
سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےعلامہ اقبالؒ کی 87ویں برسی پر اپنےرپیغام میں شاعر مشرق کی بے مثال خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ عظیم مفکراقبالؒ نےخودی، اتحاد اوربھائی چارےکاعالمگیری پیغام دیا ،علامہ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی مشعل راہ ہے،علامہ اقبالؒ کا احسان قوم تا قیامت نہیں اتار سکتی،اقبالؒ کےفلسفےکےمطابق ہمیں ہرچیلنج کامقابلہ ملکر کرناہے۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
محسن نقوی نے مزید کہا کہ علامہ اقبالؒ کے فلسفے پر عمل کرنیکی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،وقت آگیا ہے ہم متحد ہوں ،ملک کی ترقی کیلئے پرعزم ہو کر کام کریں۔